300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

ماں اور بیٹی دونوں میدان میں : وہ پاکستانی خاتون کرکٹر جسکی ماں بھی گراؤنڈ میں اتر آئی ؟ پاکستان میں کرکٹ کی تاریخ کا انوکھا ریکارڈ قائم - Forikhabar
ہفتہ‬‮   18   جنوری‬‮   2020


ماں اور بیٹی دونوں میدان میں : وہ پاکستانی خاتون کرکٹر جسکی ماں بھی گراؤنڈ میں اتر آئی ؟ پاکستان میں کرکٹ کی تاریخ کا انوکھا ریکارڈ قائم


لاہور (ویب ڈیسک) کسی بھی خاتون کھلاڑی کی کامیابی میں ان کی ماں کا بڑا کردار ہوتا ہے، یوں تو عموماً مائیں گراﺅنڈ کے باہر ہی بیٹھ کر اپنی بیٹی کا میچ دیکھتی ہیں لیکن پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی کائنات امتیاز کی والدہ اپنی بیٹی کے ساتھ بیک وقت گراﺅنڈ میں ایکشن میںنظر آئیں۔ تفصیلات کے مطابق یہ دلچسپ واقعہ کراچی میں جاری ویمنز ٹی 20

کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوران پیش آیا جہاں بیٹی نے میچ کھیلا تو ماں نے امپائر کے فرائض سرانجام دئیے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کی آل راﺅنڈر کائنات امتیاز نیشنل سٹیڈیم میں جاری ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں پی سی بی ڈائنامائٹس کی نمائندگی کررہی ہیں، جبکہ اسی ٹورنامنٹ میں ان کی والدہ سلیمہ امتیاز امپائر کے فرائض انجام دے رہی ہیں۔ کائنات امتیاز نے اپنی والدہ کی امپائرنگ کے دوران تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرکے لکھا ہے کہ ان کی والدہ نے ہمیشہ انہیں سپورٹ کیا۔ کائنات امتیاز 12ون ڈے اور 11ٹی 20میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرچکی ہیں۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Forikhabar
            
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2020 forikhabar.com All Rights Reserved