300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

مفتی عبدالقوی نے حریم شاہ کے ساتھ وائرل ہونے والی تصویر پر موقف جاری کر دیا، حیران کن بات کہہ دی - Forikhabar
ہفتہ‬‮   18   جنوری‬‮   2020


مفتی عبدالقوی نے حریم شاہ کے ساتھ وائرل ہونے والی تصویر پر موقف جاری کر دیا، حیران کن بات کہہ دی


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )مفتی عبدالقوی اور حریم شاہ کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر نے ہنگامہ برپا رکھا ہے جس پر اب مفتی قوی کا موقف بھی سامنے آ گیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر کے ساتھ ایک بیان بھی تحریر کیا جارہاہے جس میں کہا جارہاہے کہ مفتی عبدالقوی نے اس تصویر کے بارے میں بات کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ ” ان کی اور حریم شاہ کی ملاقات اسلام آباد میں ہوئی جہاں ٹک ٹاک سٹار نے سیلفی لینے کا کہا جس پر مفتی عبدالقوی نے اجازت دے دی ،اس کے علاوہ ان کا حریم سے کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں ہے ۔“اس معاملے پر جب روزنامہ پاکستان کی جانب سے مفتی عبدالقوی کا موقف جاننے کیلئے ٹیلیفون کیا گیا تو مفی قوی کے ساتھ

رابطہ نہیں ہو پایا تاہم اس تصویر کے حوالے سے مزید کوئی مصدقہ معلومات موصول نہیں ہو سکی ہیں ۔ مفتی قوی کے ساتھ حریم شاہ کی وائرل ہونے والی تصویر کے بارے میں سوشل میڈیا پر کئی اقسام کے رد عمل دیکھنے میں آ ر ہے ہیں۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر پر عبدالوحید ربانی نے مزاحیہ تبصرہ کیا اور کہا کہ ” چہرہ دیکھا دیکھا لگتا ہے ۔“ ٹویٹر صارف عائشہ ملک نے کہا کہ ” حریم شاہ نے مفتی قوی کے ساتھ اسلام آباد میں واپسی کر دی ہے ۔“ جوریہ خان کا کہناتھا کہ ” مفتی قوی صاحب اب یعنی 2020 میں حریم شاہ کے ساتھ ۔“ حسین نامی ٹویٹر صارف نے نہایت دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ” مفتی قوی صاحب حریم شاہ کے جادو کو توڑنے کیلئے میدن میں آ گئے ہیں ۔“ سردار تبسم نے ماضی کو یاد میں رکھتے ہوئے زو معنی انداز اپنایا اور کہا کہ ” مفتی قوی صاحب والی گیدڑ سنگھی کہاں سے ملتی ہے ؟“ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ مفتی قوی کی ماضی میں مقتول قندیل بلوچ کے ساتھ تصاویر وائرل ہوئی تھیں جس کے بعد ان کا قتل ہو گیا اور مفتی قوی کو بھی اس میں نامز د کیا گیا تھا تاہم عدالت نے انہیں مقدمے سے باعزت بری کر دیا ہے ۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Forikhabar
            
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2020 forikhabar.com All Rights Reserved