300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

خان صاحب وقت کے ساتھ بھاو بھی بدل جاتا ہے - Forikhabar
ہفتہ‬‮   18   جنوری‬‮   2020


خان صاحب وقت کے ساتھ بھاو بھی بدل جاتا ہے


اسلام آباد (ویب ڈیسک) ایم کیو ایم کے رہنما حیدر عباس رضوی نے کہاہے کہ کراچی میں بہت آگے کی باتیں کرنی ہیں ، حکومت 25ارب کی بات کررہی ہے لیکن ہم نے 162 ارب روپے کی بات کی تھی اور ایک تحریری معاہدہ ہوا تھا ۔اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حیدر عباس رضوینے کہا کہ حکومت کے ساتھ درجنوں ملاقاتیں ہوئی ہیں

لیکن 17ماہ میں کسی چیز پر بھی پیش رفت نہیں ہوئی ،اتنی دیرمیں اتنا تو ہوجاتا کہ یہ چیزیں شروع ہوجاتیں لیکن کوئی چیز بھی شروع نہیں ہوئی ۔انہوں نے کہا کہ اسدعمر نے بھی آج آکروہی باتیں دہرائیں ہیں جو سترہ ماہ سے دہراتے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں بہت آگے کی باتیں کرنی ہیں ، حکومت 25ارب کی بات کررہی ہے لیکن ہم نے 162روپے کی بات کی تھی اور ایک تحریری معاہدہ ہوا تھا ۔حیدر عباس رضوی کا کہناتھا کہ ایک سیاسی جماعت یونیورسٹی مانگ رہی ہے ،وہ بھی نہیں دی جارہی تو پھر کہاںجائیں ؟ انہوں نے کہا کہ جب فروغ نسیم وزیر بنے تھے تو ان کی جانب سے کہاگیا تھا کہ وہ ایم کیو ایم کے کوٹے سے وزیر نہیں ہیں ، حکومت وقت اور وزیر اعظم نے ان کی قابلیت کو اور ان کی خدمات کو سامنے رکھتے ہوئے ان کی معاونت حکومت پاکستان کیلئے طلب کی تھی۔ اگر حکومت سنجیدہ نہیں ہوتی تو تحریک انصاف کو کراچی سمیت پورے پاکستان میں اس کے نقصانات اٹھانے پڑیں گے ، ہمیں امیدہے کہ حکومت وقت ماضی کی حکومتوں کی طرح کراچی کوغیر سنجیدہ نہیں لے گی ، ہم نے بڑی غلطیاں کی ہیں اوراب کوشش کریں گے کہ غلطیوں کا ازالہ

کریں اور وہ غلطیاں نہ دہرائیں جو ماضی میں کی ہیں۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق مشیر تجارت عبد الرزاق داؤد نے کہاہے کہ پاکستان ڈیجیٹائزیش کی جانب جارہا ہے تو ہمیں ای کامرس پہ فوکس کرنے کی ضرورت ہے، ای کامرس پالیسی نوجوانوں کو معیشت میں کردار ادا کرنے کے مواقع فراہم کریگی،ای کامرس پالیسی سے روزگار کے مواقع فراہم کریگا، پاکستان کی سروسز سیکٹر کی برآمدات سالانہ 5 ارب ڈالر ہیں جو انتہائی کم ہیں،سروسز سیکٹر کی پیداوار بڑھانے کیلئے اقدامات کرنا ہونگے۔ ای کامرس پالیسی پر اسٹیک ہولڈر کی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے مشیر تجارت نے کہاکہ پاکستان ڈیجیٹائزیش کی جانب جارہا ہے تو ہمیں ای کامرس پہ فوکس کرنے کی ضرورت ہے۔رزاق داؤد نے کہاکہ ہمارا سب سے زیادہ پوٹنشنل یوتھ ہے جو ای کامرس کے ذریعے برآمدات بڑھانے میں کلیدی کردار ادا کریگا۔ انہوں نے کہاکہ ای کامرس پالیسی نوجوانوں کو معیشت میں کردار ادا کرنے کے مواقع فراہم کریگی،ای کامرس پالیسی سے روزگار کے مواقع فراہم کریگا۔انہوں نے کہاکہ ای کامرس ڈومیسٹک اور اوورسیز پالیسیز سے ملکی سرمایہ کاری

میں اضافہ ہوگا،ای کامرس پالیسی کو فروغ دینے کیلئے فون کالز کے ریٹ کم کئے جائیں گے۔رزاق داؤد نے کہاکہ ملک میں فور جی فائیو جی سپورٹڈ موبائل فونز مینوفیکچرنگ کرنے کیلئے مراعات فراہم کی جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کی سروسز سیکٹر کی برآمدات سالانہ 5 ارب ڈالر ہیں جو انتہائی کم ہیں،سروسز سیکٹر کی پیداوار بڑھانے کیلئے اقدامات کرنا ہونگے۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Forikhabar
            
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2020 forikhabar.com All Rights Reserved