300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

محنت یا سفارش، اداکاری سے قبل ہمایوں سعید کا زریعہ معاش کیا تھا - Forikhabar
ہفتہ‬‮   18   جنوری‬‮   2020


محنت یا سفارش، اداکاری سے قبل ہمایوں سعید کا زریعہ معاش کیا تھا


کراچی (ویب ڈیسک) ہمایوں سعید نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں شادی سے قبل کسی اور لڑکی سے محبت تھی لیکن اس نے مجھے دھوکا دیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی سپر سٹار ہمایوں سعید نے کہاہے کہ مجھے اہلیہ ثمینہ سے شادی سے قبل بھی ایک لڑکی سے محبت ہوئی تھی لیکن اس لڑکی نے انہیں دھوکہ دے دیاتھا۔ایک انٹرویو کے دوران ہمایوں سعید نے انکشاف کیا

کہ ثمینہ سے شادی سے قبل انہیں ایک لڑکی سے محبت تھی۔ہمایوں سعید نے بتایا کہ اس لڑکی نے میرے ساتھ اچھا نہیں کیا تھا دھوکہ دیا تھا اور دل ٹوٹنے پر میں بہت رویا تھا۔اداکار کا کہنا تھا کہ میں اپنوں کو کھونے سے بہت ڈرتا ہوں اور مجھے انگریز لڑکیاں بالکل نہیں پسند، میری کامیابی کے پیچھے کسی ایک عورت کا نہیں بلکہ بہت ساری خواتین کا ہاتھ ہے۔کیریئر کی ابتدا میں نادیہ جمیل اور ثانیہ سعید وغیرہ کے ساتھ کام کیا اور میری اداکاری میں جتنی بہتری ہے ان اداکاراوٓں اور ڈائریکٹرز کی وجہ سے ہے۔ہمایوں سعید نے بتایا کہ اداکاری سے قبل میں ایک گارمنٹ فیکٹری میں کام کرتا تھا پہلا ڈراما گھر والوں سے چھپ کر کیا تھا کیونکہ میرے گھر والے نہیں چاہتے تھے کہ میں اداکاری کے شعبے میں آوٓں اور اب مجھے اس انڈسٹری میں 20 سال کا عرصہ ہوگیا ہے۔خیال رہے کہ اداکار ہمایوں سعید ان دنوں اے آو وائی ڈیجیٹل کے زباں زد عام ڈراما سیریل ‘میرے پاس تم ہو’ میں ایسے شوہر کا کردار نبھا رہے ہیں جس کی بیوی پیسوں کی خاطر اسے دھوکا دیتی ہے اور چھوڑ کر چلی جاتی ہے۔ڈرامے میں ہمایوں سعید نے بیوی کے ہاتھوں دھوکہ کھا کر ٹوٹے ہوئے شوہر کا کردار اتنی

خوبی سے ادا کیا ہے کہ لوگ ان کی اداکاری کے گن گانے لگے ہیں۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق پاکستان کی چلبلی اداکارہ حرا مانی کی بالی ووڈ گانے پر ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی خوبصورت و چلبلی اداکارہ کہی جانے والی حرا مانی جن کے پاکستان سمیت دنیا بھر میں بے تحاشا مداح موجود ہیں وہ خود بالی ووڈ فلموں اور ڈراموں کی مداح نکلی۔حرا مانی کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں انہیں مشہور فلم ‘ہم آپ کے ہیں کون’ کے سپرہٹ گانے ‘مائی نی مائی’ پر ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔اداکارہ بارہا بالی ووڈ فلموں اور ڈراموں کی مداح ہونے کا اعتراف کرچکی ہیں اور انٹرویوز میں کہہ چکی ہیں انہیں بالی ووڈ کی فلمیں دیکھنا بہت پسند ہے۔خیال رہے کہ حرا مانی ان دنوں پاکستان سمیت دنیا بھر سے مداحوں کے دلوں کی ڈھرکن بننے والے اے آر وائی ڈیجیٹل کے مقبول ترین ڈرامے ‘میرے پاس تم ہو’ میں رومی کی ٹیچر کا کردار ادا کررہی ہیں۔مداحوں کی جانب سے جس قدر ڈراموں کو پسند کیا جارہا ہے اتنا ہی حرا مانی کا کردار انہیں پسند آرہا ہے۔واضح رہے کہ اداکارہ نے 2019 میں

ریلیز ہونے والے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ‘ دو بول’ سے شہرت پائی تھی، جس کے بعد وہ کامیابیوں و شہرت کی منازل مسلسل طے کررہی ہیں۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Forikhabar
            
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2020 forikhabar.com All Rights Reserved