300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

کشمیر کا سودہ یا کچھ اور۔۔ راجہ محمد فاروق حیدر نے وزیراعظم عمران خان سے 42 ارب روپے مانگ لئے - Forikhabar
ہفتہ‬‮   18   جنوری‬‮   2020


کشمیر کا سودہ یا کچھ اور۔۔ راجہ محمد فاروق حیدر نے وزیراعظم عمران خان سے 42 ارب روپے مانگ لئے


مظفرآباد(ویب ڈیسک)وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ محمدفاروق حیدر خان نے وزیراعظم پاکستان عمران خان سے 08اکتوبر 2005ء کے زلزلہ متاثرہ تعلیمی اداروں،صحت عامہ کے ایرا کونسل کی جانب سے منظور شدہ منصوبوں کی تکمیل کیلئے 42ارب روپے فراہمی کا تحریر ی مطالبہ کردیا،وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمدفاروق

حیدرخان نے وزیراعظم پاکستان کے نام لکھے خط میں کہا ہے کہآٹھ اکتوبر 2005ء کے تباہ کُن زلزلہ میں قیمتی انسانی جانوں اوراملاک کے نقصان کے بعد عالمی برادری نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر زلزلہ متاثرین کی بحالی اورتعمیر نو کے لئے بھرپور مالی معاونت کی،حکومت پاکستان کی جانب سے زلزلہ متاثرہ علاقوں میں 2192منصوبوں کی تکمیل کیلئے 42ارب روپے کی رقم درکار ہے،حکومت پاکستان کی مالی معاونت سے شروع کئے گئے 1297منصوبے تکمیل کے مختلف مراحل میں ہیں،جبکہ 895منصوبوں پر تعمیراتی کام فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث شروع نہیں کیا جاسکا، ان منصوبوں میں تعلیم،صحت اورگورننس کے منصوبے شامل ہیں،وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمدفاروق حیدر خان نے اپنے ایک مکتوب (نمبر PMS/PS/119/202مورخہ 08جنوری 2020ء)میں کہا ہے کہ ایراء کونسل نے ان منصوبوں کی باقاعدہ منظوری دے رکھی ہے جبکہ وفاقی کابینہ کی جانب سے ایراء کو نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی میں ضم کرنے کے فیصلے میں ان منصوبوں کی تکمیل کے لئے درکار فنڈز کے بارے میں کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا،انہوں نے

وزیراعظم پاکستان عمران خان سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر ان منصوبوں کی تکمیل کیلئے 42ارب روپے کی رقم مہیا کی جائے تاکہ منظورشدہ منصوبوں کی تکمیل ممکن ہوسکے۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے خالد مقبول صدیقی سے رابط کرکے ان کو ملاقات کیلئے اسلام آباد طلب کرلیاہے، وزیر اعظم نے متحدہ سربراہ کو مطالبات پورے کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی ہے ۔نجی نیوز چینل کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ایم کیو ایم کے سربراہ خالدمقبول صدیقی سے رابطہ کرکے ملاقات کے لئے اسلام آباد بلالیا ہے ۔ وزیر اعظم نے خالد مقبول صدیقی کویقین دہانی کروائی ہے کہ میں آپ کے تمام مطالبات پورے کرنے کیلئے تیار ہوں۔واضح رہے کہ ایم کیو ایم نے وفاقی حکومت کی جانب سے کراچی کے حوالے سے کئے معاہدے پر عمل در آمد نہ ہونے کی وجہ سے وفاقی کابینہ سے علیحدگی کااعلان کررکھاہے البتہ ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ وہ حکومتی بنچوں پر رہے گی اورحکومت کے ساتھ تعاون بھی جاری رکھے گی ۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Forikhabar
            
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2020 forikhabar.com All Rights Reserved