300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

ایک کروڑ روپے میں مردوں کے جسم میں کیل ڈالنے والی سرجری، جسم میں کیا تبدیلی آتی ہے کہ لوگ دھڑا دھڑ کروارہے ہیں - Forikhabar
پیر‬‮   17   فروری‬‮   2020


ایک کروڑ روپے میں مردوں کے جسم میں کیل ڈالنے والی سرجری، جسم میں کیا تبدیلی آتی ہے کہ لوگ دھڑا دھڑ کروارہے ہیں


نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)جس طرح حسن میں اضافے کے لیے خواتین پلاسٹک سرجری کرواتی ہیں، اسی طرح مردوں میں قد بڑھانے کے لیے ایک سرجری تیزی سے مقبول ہو رہی ہے جس کی لاگت کروڑوں روپے ہے، لیکن اس کا طریقہ ایسا ہے کہ سن کر ہی آدمی خوفزدہ رہ جائے۔ انسائیڈر کی رپورٹ کے مطابق اس سرجری کی قیمت 76ہزار ڈالر (تقریباً 1کروڑ

17لاکھ روپے) تک ہے۔ اس سرجری میں آدمی کی ٹانگوں کی ہڈیاں توڑ کر ان میں کیل ڈالے جاتے ہیں جس سے ان کا قد بڑھ جاتا ہے۔ڈاکٹر کیون ڈیبی پرشڈ نے 2018ءمیں ’دی لمب پلاسٹ ایکس انسٹیٹیوٹ‘ کے نام سے امریکی شہر لاس ویگاس میں ایک کلینک بنایا تھا جس میں انہوں نے یہ سرجری کرنی شروع کی تھی۔ اب تک وہ 30سے زائد لوگوں کے قد میں اضافہ کر چکے ہیں جن میں خود سرجنز، وکلائ، سرمایہ کار اور دیگر بڑی شخصیات بھی شامل ہیں۔اس آپریشن میں مریض کی ٹانگ کاٹ کر اس کی ہڈی کے خالی حصے میں نٹ بولٹ لگادیئے جاتے ہیں جو کہ ٹانگ کی بافتوں کو مستقل طور پر کھینچ کر لمبا کر دیتے ہیں۔ ڈاکٹر کیون کا کہنا ہے کہ ”یہ طریقہ علاج خاص طور پر فوج میں گولیاں لگنے سے یا ٹریفک حادثات میں زخمی ہونے والوں کے لیے ہے تاہم ایسے لوگ بھی بڑی تعداد میں ہیں جو چھوٹے قد کی وجہ سے عدم تحفظ کا شکار رہتے ہیں اور اپنے قد میں اضافہ کرنا چاہتے ہیں۔ چنانچہ ہم ان پر بھی یہ طریقہ اپناتے اور ان کے قد میں اضافہ کرتے ہیں۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Forikhabar
            
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2020 forikhabar.com All Rights Reserved