300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

اس تصویر میں ماں کون ہے اور بیٹی کون؟ جواب آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کر دے - Forikhabar
ہفتہ‬‮   18   جنوری‬‮   2020


اس تصویر میں ماں کون ہے اور بیٹی کون؟ جواب آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کر دے


سنگاپور(مانیٹرنگ ڈیسک) کچھ لوگ ادھیڑ عمری میں جا کر بھی ایسے نوجوان نظر آتے ہیں کہ دیکھنے والا دنگ رہ جائے۔ سنگاپور کی یہ 45سالہ خاتون بھی انہی میں سے ایک ہے جس کی اپنی بیٹی کے ساتھ تصویر سامنے آئی تو لوگ یہ نہ پہچان پائے کہ ان میں سے ماں کون ہے اور بیٹی کون۔ میل آن لائن کے مطابق اس ارب پتی خاتون کا نام جیمی شوا ہے جو

21سالہ بیٹی کی ماں ہے۔ اس کی بیٹی کا نام کیلسٹا ہے ۔ ان دونوں کی عمروں میں 24سال کا فرق ہے لیکن دونوں ایک ساتھ کھڑی ہوں تو حیران کن طور پر ہم عمر لگتی ہیں اور لوگ انہیں ماں بیٹی کی بجائے بہنیں قرار دیتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق جیمی نے اپنی اس حیران کن دیرپا جوانی اور خوبصورتی کا راز بتاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایروماتھراپی آئلز (Aromatherapy Oils)اور چہرے کے مساج کرواتی ہے اور یہی اس کی خوبصورتی کا راز ہے۔ اس کا کہنا تھا کہ ”میں اپنے چہرے کی جلد اور مساموں کو صاف رکھتی ہوں اور گلاب کا تیل استعمال کرتی ہوں کیونکہ یہ جلد کو جوان اور تروتازہ رکھتا ہے۔ میں باتھ سوپ اور سیرمز (Serums)بھی اپنے خود بناتی ہوں۔“


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Forikhabar
            
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2020 forikhabar.com All Rights Reserved