300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

گائے کے دل کے ذریعے 5 سالہ بچے کی زندگی بچا لی گئی - Forikhabar
ہفتہ‬‮   18   جنوری‬‮   2020


گائے کے دل کے ذریعے 5 سالہ بچے کی زندگی بچا لی گئی


لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک گائے کے دل کے ذریعے 5سالہ بچے کی زندگی بچا لی گئی۔ ڈیلی سٹار کے مطابق ننھا بریڈلے ہیریسن دل کے عارضے کے ساتھ پیدا ہواتھا۔ اس کے دل کاایک والوو بند تھا اور دل میں دیگر کئی نقائص تھے۔ اس کی پیدائش کے چند ہفتے بعد ہی ڈاکٹروں نے اس کا ایک بڑا آپریشن کیا تاہم والوو نہیں بدلا جا سکا تھا۔ اب ایک بار پھر

پانچ سال کی عمر میں اس معصوم کا دوبارہ سینہ چاک کیا گیا اور اس کے دل میں گائے کے دل کا والوو ٹرانسپلانٹ کر دیا گیا۔رپورٹ کے مطابق بریڈلے کا یہ آپریشن 9گھنٹے تک جاری رہا۔ اس عرصے میں 6گھنٹے تک بریڈلے کا دل بند رہا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بریڈلے اس سنگین نوعیت کا آپریشن کرانے والا تاریخ کا کم عمر ترین مریض ہے۔ آج سے پہلے کبھی کسی اتنے کم عمر مریض کے دل کا اتنا بڑا آپریشن نہیں کیا گیا۔ بریڈلے کی 24سالہ والدہ امبر گرفتھس کا کہنا تھا کہ ”جب میں نے یہ سنا کہ اتنی سی عمر میں میرے بچے کے دل کا اتنا بڑا آپریشن ہو گا تو میرا کلیجہ منہ کو آ گیااور میں خود کو موت کے منہ میں جاتے محسوس کرنے لگی۔ اب وہ صحت مند ہو چکا ہے اور اس کی مسکراہٹ نے مجھے بھی زندگی لوٹا دی ہے۔“


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Forikhabar
            
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2020 forikhabar.com All Rights Reserved