300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

وزیراعظم کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس آج ہو گا، 16نکاتی ایجنڈا جاری - Forikhabar
ہفتہ‬‮   18   جنوری‬‮   2020


وزیراعظم کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس آج ہو گا، 16نکاتی ایجنڈا جاری


اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج منگل کو ہو گا اس سلسلے میں سولہ نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج منگل کو ہو گا ، وفاقی کابینہ امریکہ، ایران کشیدگی اور عالمی حالات کا جائزہ لے گی، ملک کی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لینے کے ساتھ 16 نکاتی ایجنڈہ پر غور کریگی، وفاقی کابینہ کے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جائیگا،وفاقی کابینہ کو وزارتوں اور متعلقہ محکموں کی کارکردگی پر بریفنگ دی جائیگی۔ کابینہ

اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق اور قانون سازی سے متعلق کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کریگی، پاک سعودیہ ائیر سروسز کے معاہدہ کی منظوری بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔فلیگ آفیسر کی ڈیپوٹیشن پر پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کے ڈی جی کے طور پر تقرری کی منظوری کے علاوہ ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا بورڈ میں پروڈکشن کنٹرول کے ممبر کی تقرری کابینہ ایجنڈا میں شامل ہے جبکہ پاکستان محتسب کراچی سیکرٹریٹ میں انچارج ممبر کی تقرری بھی ایجنڈا میں شامل ہے۔ فاٹا اور گلگت بلتستان کے چار فیصد کوٹہ کی تقسیم پر رپورٹ کابینہ کو پیش کی جائیگی،پی ایس او کے ایم ڈی، سی ای او کی تقرری کی منظوری دی جائے گی۔‎


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Forikhabar
            
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2020 forikhabar.com All Rights Reserved