300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

فلسطینی نژاد امریکی سپر ماڈل 24 سالہ جی جی حدید نے پاکستا نی نژاد گلوکار زین ملک سے ایک بار پھر تعلقات قائم کرلئے - Forikhabar
ہفتہ‬‮   18   جنوری‬‮   2020


فلسطینی نژاد امریکی سپر ماڈل 24 سالہ جی جی حدید نے پاکستا نی نژاد گلوکار زین ملک سے ایک بار پھر تعلقات قائم کرلئے


نیویارک( آن لائن )فلسطینی نژاد امریکی سپر ماڈل 24 سالہ جی جی حدید نے پاکستا نی نژاد گلوکار زین ملک سے ایک بار پھر تعلقات قائم کرلئے دونوں نے نیویارک میں اکٹھے ڈنر کیا جی جی حدید نے نیویارک میں ایک اچھے مقام پر جگہ کرائے پر حاصل کی تھی جہاں انہوں نے پرانے دوست زین ملک اور اہل خانہ کے ساتھ اچھا وقت گزارا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ

دونوں نے مارچ 2018 کے بعد پہلی بار ملاقات کی اور اس ملاقات سے قبل زین ملک نے دسمبر 2019 میں جی جی حدید سے رابطہ کرکے تعلقات بحال کرنے کا کہا تھا۔رپورٹ کے مطابق جی جی حدید نے زین ملک کو دوسرا چانس دیتے ہوئے ان سے تعلقات بحال کیے اور دونوں نیویارک میں ملے جہاں انہوں نے سالگرہ پارٹی بھی منعقد کی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ دونوں کی پہلی ملاقات کے وقت ان کے ساتھ جی جی حدید کی والدہ 56 سالہ یالندا حدید ماڈل کی چھوٹی بہن 23 سالہ بیلا حدید، بھائی 22 سالہ انور حدید اور ان بھائی کی گرل فریںڈ 24 سالہ امریکی گلوکارہ دعا لیپا بھی ساتھ تھیں۔اسی رپورٹ کے حوالے سے شوبز ویب سائٹ ’پیج سکس‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ دونوں کی ملاقات 11 جنوری 2020 کو نیویارک میں ہوئی۔دونوں کی ملاقات جی جی حدید کی والدہ یالندا حدید کی 56 ویں سالگرہ کے موقع پر ہوئی اور ان کی سالگرہ ایک پرائیویٹ جگہ پر منائی گئی


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Forikhabar
            
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2020 forikhabar.com All Rights Reserved