300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

کور کمانڈر کانفرنس ختم،بھارت اور امریکہ کے حوالے سے کیا فیصلہ ہوگیا، پاک فوج کا بڑا اعلان - Forikhabar
ہفتہ‬‮   18   جنوری‬‮   2020


کور کمانڈر کانفرنس ختم،بھارت اور امریکہ کے حوالے سے کیا فیصلہ ہوگیا، پاک فوج کا بڑا اعلان


راولپنڈی (نیوز ڈیسک ) آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس کا انعقاد، کانفرنس میں علاقائی اور قومی سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، ایران امریکا تنازع کے تناطر میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے فراہم کردہتفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کی زیر

صدارت منگل کے روز کو کمانڈرز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔کانفرنس جی ایچ کیو میں ہوئی۔ کانفرنس کے دوران پاک فوج کی اعلی قیادت نے کئی اہم امور پر تفصیلی غور و فکر کیا۔ کانفرنس کے دوران علاقائی اور قومی سلامتی کی صورتحال کے علاوہ ایران امریکا تنازع کے تناطر میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔جبکہ کانفرنس میں بھارتی فوجی قیادت کےاشتعال انگیز بیان کا نوٹس بھی لیا گیا۔ کانفرنس کے دوران آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن و سلامتی کا اہم شراکت دار ہے۔پاکستان کی خطے میں امن و سلامتی کے لیے اہم خدمات ہیں۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان امن و سلامتی میں اپنا ذمے دارانہ کردار ادا کرتا رہے گا۔ کسی قیمت پرمادروطن کے دفاع اورقومی سلامتی پرسمجھوتا نہیں کیاجائےگا۔ کانفرنسن میں بھارت کو پیغام دیا گیا کہ بھارتی فوجی قیادت کے پاکستان کیخلاف جارحانہ بیانات غیر ذمے دارانہ ہیں۔ بھارتی فوجی قیادت کے بیانات کےعلاقائی امن واستحکام پر مضمرات ہونگے۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Forikhabar
            
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2020 forikhabar.com All Rights Reserved