300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

عمران خان تو بڑے سیانے نکلے۔۔۔ مسلم لیگ (ق) کے ساتھ تعلق مزید بہتر بنانے کے لیے کونسا معاہدہ کر لیا ؟حواری منہ دیکھتے رہ گئے - Forikhabar
پیر‬‮   17   فروری‬‮   2020


عمران خان تو بڑے سیانے نکلے۔۔۔ مسلم لیگ (ق) کے ساتھ تعلق مزید بہتر بنانے کے لیے کونسا معاہدہ کر لیا ؟حواری منہ دیکھتے رہ گئے


اسلام آباد(ویب ڈیسک) پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں حکومت کے اعلی عہدیداروں اورپاکستان مسلم لیگ(ق) کے رہنماؤں میں آج اہم ملاقات ہوئی ،ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب سردا ر عثمان بزدار،وزیر دفاع پرویز خٹک،تحریک انصاف کے سینئر رہنماء جہانگیر ترین،وزیراعظم کے مشیر ارباب شہزاد،پاکستان مسلم لیگ(ق) رہنماء وفاقی وزیر طارق بشیر

چیمہ ، رکن قومی اسمبلی مونس الہٰی اوردیگر نے شرکت کی،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے ا موراور ورکنگ ریلیشن شپ کو مزید بہتر بنانے کیلئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیاگیااور عوام کی فلاح و بہبود کیلئے ورکنگ ریلیشن شپ کو مزید بہتر بنانے پر اتفاق کیا گیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے کہا کہپاکستان مسلم لیگ(ق) ہماری اتحادی ہے اور رہے گی۔چھوٹے موٹے اختلافات خاندان میں بھی ہوجاتے ہیں،اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کی ترقی وخوشحالی کے لئے پاکستان مسلم لیگ(ق) کو ساتھ لے کرچلیں گے،غلط فہمیاں پیدا کرنے کی سازشیں کرنے والے کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔وزیر دفاع پرویز خٹک نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ق) کے ساتھ ہماری ورکنگ ریلیشن ہر آنے والے وقت میں مضبوط سے مضبوط تر ہوگی،عوام کوریلیف فراہم کرنے اورعوام کی فلاح وبہبود کیلئے ملکرکام کرتے رہیں گے۔جہانگیر ترین نےگفتگو کرتےہوئےکہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ق)کےساتھ تعاون جاری رہے گااورپاکستان مسلم لیگ(ق)کےساتھ ملکرکام کررہے ہیں اورآئندہ بھی کرتے رہیں گے ، مستقبل میں ہمارا اتحاد

پہلے سے زیادہ مضبوط ہوگا۔پاکستان مسلم لیگ(ق) کے رہنماؤں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوئی غلط فہمی میں نہ رہے،تحریک انصاف کے اتحادی ہیں اورہمارا اتحادپہلے سے زیادہ مضبوط ہے،اتحاد میں رخنہ ڈالنے کی خواہش دلوں میں ہی رہ جائے گی،ہر مسئلے کو افہام و تفہیم سے حل کرنے میں ہی دانشمندی ہوتی ہے۔چیف سیکرٹری پنجاب،انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب اورپرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ پنجاب بھی اس موقع پر موجود تھے۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بوٹ کو سیاست زدہ نہیں کرنا چاہیے، یہ پی ٹی آئی کی پالیسی اورمنشورکا پہلاجزوہے۔ان کا کہنا تھاکہ سیاسی مخالفت کو ایشو تک رہنا چاہیے، بوٹ کو سیاست زدہ نہیں کرنا چاہیے، کسی کویہ حق نہیں دینا چاہتے وہ جماعت کے اندرہویا باہروہ افواج پاکستان کوسیاست زدہ کرے، کسی کوحق نہیں کہ سیاسی اکھاڑے میں اس بوٹ کو لے آئے جوبوٹ دفاعی حصارہے اور محاذ پر ہے، کوئی بھی اس کی حوصلہ افزائی نہیں کرسکتا۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے پروگرام ’ جیوپاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق

اعوان نے کہا کہ جوبوٹ ٹیبل پررکھا ہوا تھا وہ بوٹ سیاچن، ورکنگ باونڈری اورایل او سی پرہے۔انہوں نے مزید کہا کہ فیصل واوڈا سمجھتے ہیں سوشل میڈیا پر ووٹ کوعزت دوکوبوٹ کوعزت دو کے بیانیے سے جوڑا جارہا ہے، سوشل میڈیا کے اس بیانیے کوقومی بیانیے سے اسی اندازسے نہیں جوڑا جاسکتا، وفاقی وزیرکو کسی ایسے عمل میں شامل نہیں ہونا چاہیے جوسوشل میڈیا کی مہم ہو۔فردوس عاشق اعوان نے کہا نے کہا کہ ن لیگ اداروں کوسیاست زدہ کرتی تھی، افواج پاکستان اورقومی سلامتی کے اداروں کوسیاست میں گھسیٹی تھی، یہ قوم کے ادارے ہیں کسی جماعت یا حکومت کے ادارے نہیں، ہمیں اداروں کوسیاست سے پاک کرنا ہے۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Forikhabar
            
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2020 forikhabar.com All Rights Reserved