300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

لاہور : سرکاری ہسپتال میں بن بیاہی ماں کی اپنی بچی کو قتل کرنے کی کوشش ناکام ۔۔۔ ملزمہ جیل منتقل مگر نومولود بچی کو کون لے گیا ؟ حیران کن خبر - Forikhabar
پیر‬‮   17   فروری‬‮   2020


لاہور : سرکاری ہسپتال میں بن بیاہی ماں کی اپنی بچی کو قتل کرنے کی کوشش ناکام ۔۔۔ ملزمہ جیل منتقل مگر نومولود بچی کو کون لے گیا ؟ حیران کن خبر


لاہور (ویب ڈیسک) کوٹ خواجہ سعید ہسپتال کے کی انتظامیہ نے غیر شادی شدہ لڑکی کے ہاں پیدا ہونے والی بچی کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کردیا جہاں نومولود بچی کو نرسری میں رکھا گیا ہے۔ ایم ایس ڈاکٹر اکبر بھٹی کے مطابق بچی کو ہسپتال کی نرسری میں رکھا گیا ہے۔یاد رہے کہ

کوٹ خواجہ سعید ہسپتال میں خاتون نے بچے کو واش روم میں جنم دیکر مارنے کی کوشش کی ، تاہم ہسپتال انتظامیہ نے بچے کو بچا لیا۔ تفصیلات کے مطابق شاد باغ کی رہائشی غیر شادی شدہ 18 سالہ مہوش معدہ میں درد اور ڈلیوری کے لئے کوٹ خواجہ سعید ہسپتال آئی اور واش روم میں جا کر بچے کو جنم دے دیا ، بعد ازاں بچے کو واش روم میں لگی پانی کی ٹینکی میں پھینک کر مارنے کی کوشش کی ۔ اسی دوران ہسپتال میں موجود خاتون سویپر نے دیکھ کر شور مچا دیا، ملازمین نے پانی والی ٹینکی سے بچہ برآمد کر کے فوری طور پر ایمرجنسی کی نرسری میں شفٹ کر دیا اور فوری طبی امداد دینے کے بعد نومولود کو انکو بیٹر میں رکھا گیا ہے ۔ ایم ایس ڈاکٹر اکبر علی کا کہنا تھا کوٹ خواجہ سعید ہسپتال کے واش روم میں غیر قانونی طور پر بچہ پیدا کرنے کا واقعہ ہوا ہے ، بچے کا علاج معالجہ جاری ہے اور حالت خطرے سے باہر ہے ۔ پولیس تھانہ گجرپورہ نے ڈاکٹر فہد کی مدعیت میں خاتون کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔ ایف آئی آر کے مطابق مہوش نامی 18سالہ خاتون کو ہسپتال کے پرائیویٹ سینٹری ورکر علی اور صوبیہ کے تعاون سے داخل کیا گیا جبکہ ملزموں نے واش روم کی ٹینکی میں نومولود بچے کو ڈالنے کی کوشش کی ، وارڈ کے گارڈ نے بچے کی جان بچائی تو مریضہ کے لواحقین نے گلہ گھونٹ کر بچے کو قتل کرنے کی بھی کوشش کی ۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Forikhabar
            
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2020 forikhabar.com All Rights Reserved