300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

ہر 3 میں سے ایک پاکستانی نوکری سے ہاتھ دھو بیٹھا لیکن اب بھی کتنے لوگوں کی ملازمتیں خطرے میں ہیں - Forikhabar
پیر‬‮   17   فروری‬‮   2020


ہر 3 میں سے ایک پاکستانی نوکری سے ہاتھ دھو بیٹھا لیکن اب بھی کتنے لوگوں کی ملازمتیں خطرے میں ہیں


اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان کی موجودہ اقتصادی صورتحال کے باعث31 فیصد پاکستانی ملازمتوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ایک تازہ ترین سروے کے مطابق پاکستان کی موجودہ اقتصادی صورتحال کے باعث83 فیصد پاکستانیوں کی ملازمتیں خطرے سے دوچار ہیں جبکہ 31 فیصد پاکستانی ملازمتوںسے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ایسکسپریس نیوز کے مطابق گلوبل

مارکیٹ ریسرچ اور کنسلٹنگ فرم نے دسمبر میں کئے گئے اپنے تازہ ترین گلوبل کنزیومرکانفیڈنس انڈیکس(جی سی سی آئی) سروے میں بتایا ہے کہ بڑھتے ہوئے افراط زر، بیروزگاری، اور غربت کی وجہ سے پاکستان کے عوام شدید دباؤکا شکار ہیں۔سروے کے مطابق معیشت کی کمزور صورتحال کی وجہ سے لوگوں کا اقتصادی نظام پراعتماد پہلے سے کمزور ہوا ہے، وہ سرمایہ کاری میں بہت کم دلچسپی لینے کے بارے میں سوچ رکھتے ہیں جبکہ صرف21 فیصدکی رائے ہے کہ ملک درست سمت کی گامزن ہے۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Forikhabar
            
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2020 forikhabar.com All Rights Reserved