300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

ٹرمپ کاجھوٹ بے نقاب، امریکی فوجی اڈے پرایرانی حملے میں کتنے امریکی فوجی زخمی ہوئے - Forikhabar
پیر‬‮   17   فروری‬‮   2020


ٹرمپ کاجھوٹ بے نقاب، امریکی فوجی اڈے پرایرانی حملے میں کتنے امریکی فوجی زخمی ہوئے


واشنگٹن( آن لائن) عراق میں امریکی فوجی اڈے پر حملوں میں امریکی فوجیوں کے زخمی نہ ہونے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا جھوٹ بے نقاب ہوگیا۔امریکی سینٹرل کمانڈکی جانب سے جاری کردہ بیان میں تسلیم کیاگیاہے کہ حملے میں متعدد افراد زخمی ہوئے اور ابھی تک وہ زیر علاج ہیں۔بیان کے مطابق ایرانی حملے میں 11امریکی فوجی زخمی ہوئے جن میں

سے آٹھ کاعلاج جرمنی میں جبکہ تین کا عرفجان کیمپ میں کیاجارہاہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ دھماکوں میں زخمی ہونے والے تمام فوجیوں کی ٹرامیٹک برین انجری کا معائنہ کرنے کیلئے سکریننگ کی جا رہی ہے۔اور ضرورت پڑنے پر انہیں مزید اعلیٰ سطح کے علاج کیلئے دوسری جگہ منتقل کیاجاسکتا ہے۔بیان کے مطابق حملے کے روز فوری طور پرتین زخمیوں کوکویت کے عرفجان کیمپ جبکہ آٹھ کوجرمنی کے لینڈزتھل ریجنل میڈیکل سنٹر بھجوایاگیاتھااور ضرورت پڑنے پر انہیں مزید اعلیٰ سطح کے علاج کیلئے دوسری جگہ منتقل کیاجاسکتا ہے۔بیان کے مطابق حملے کے روز فوری طور پرتین زخمیوں کوکویت کے عرفجان کیمپ جبکہ آٹھ کوجرمنی کے لینڈزتھل ریجنل میڈیکل سنٹر بھجوایاگیاتھاواضح رہے کہ ایرانی فوج نے 8جنوری کو اپنے جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کا بدلہ لینے کیلئے امریکی فوجی اڈے پر میزائلوں کی بوچھاڑ کردی تھی۔ ایرانی فوج نے حملے میں اسی امریکی فوجیوں کے مرنے کا دعویٰ کیاتھا تاہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ واقعے میں عمارت کو نقصان پہنچا تھا تاہم کوئی بھی امریکی شہری ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔امریکی

سینٹرل کمانڈ کے تازہ ترین بیان نے ڈونلڈ ٹرمپ کے جھوٹ کو بے نقاب کردیاہے جس کے بعد امریکی صدر ایک بار پھر میڈیا کی تنقید کے نشتر سہہ رہے ہیں۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Forikhabar
            
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2020 forikhabar.com All Rights Reserved