300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

اہم ترین پی ٹی آئی وفاقی وزراء کی رکنیت اچانک معطل کر دی گئی - Forikhabar
پیر‬‮   17   فروری‬‮   2020


اہم ترین پی ٹی آئی وفاقی وزراء کی رکنیت اچانک معطل کر دی گئی


اسلام آباد(ویب ڈیسک) اہم ترین پی ٹی آئی وفاقی وزراء کی رکنیت اچانک معطل ہو گئی۔ اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے 70 اور سینیٹ کے 12 ارکان کی رکنیت معطل کردی۔ سینیٹ اور صوبائی اسمبلیوں کے 318 ارکان کی رکنیت بھی معطل کی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم،

وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ، وزیر مملکت زرتاج گل، وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نور الحق قادری، وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی بھی رکنیت معطل کی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن نے گوشوارے جمع نہ کرانے پرپنجاب اسمبلی کے 115، خیبرپختونخوا کے 60، سندھ اسمبلی کے 40 اور بلوچستان اسمبلی کے 21 ارکان کی رکنیت معطل کی ہے۔ تاحال حلف نہ اٹھانے پر رکن پنجاب اسمبلی چوہدری نثار علی خان کی رکنیت بھی معطل کردی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ گوشواروں کی تفصیلات جمع نہ کروانے تک پارلیمنٹرینز کی رکنیت معطل رہے گی اور معطل شدہ پارلیمنٹرینز اسمبلی اجلاس اور قانون سازی میں حصہ نہیں لے سکتے۔ الیکشن کمیشن نے پارلیمنٹ اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے سیکرٹریز کو آگاہ کر دیا۔ الیکشن کمیشن نے 318 اراکین قومی وصوبائی اسمبلی اورسینیٹرزکی رکنیت معطل کردی ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے 318 اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اورسینیٹرزکی اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والے اراکین اسمبلی اورسینیٹرزکی رکنیت معطل کی گئی ہے۔ اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے

پر 70 ممبران قومی اسمبلی اور 12 سینیٹرز کی رکنیت معطل کی گئی۔ الیکشن کمیشن نے 115 ممبران پنجاب اسمبلی، 60 ممبران خیبرپختونخوا اسمبلی، 40 ممبران سندھ اسمبلی اور 21 ممبران بلوچستان اسمبلی کی رکنیت بھی معطل کی۔ جن اراکین کی رکنیت معطل ہوئی ان میں وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم، سینیٹر حاصل بزنجو، سینیٹر مصدق ملک اور پیر صابر شاہ بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ و فاقی وزیر طارق بشیر چیمہ، وزیر مملکت زرتاج گل وزیر، وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نور الحق قادری، وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی فواد چوہدری بھی ان اراکین میں شامل ہیں جن کی رکنیت معطل کی گئی۔ الیکشن کمیشن نے راجا پرویز اشرف، عامرکیانی، اور خواجہ شیراز کی رکنیت بھی معطل کردی۔ پنجاب اسمبلی سے حامد یار ہراج، بلال یاسین، بلال فاروق تارڑ اور چوہدری نثار علی خان نے بھی اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائیں۔ پنجاب اسمبلی کے اویس لغاری اور دوست محمد مزاری کی رکنیت بھی معطل کر دی گئی۔ الیکشن کمیشن نے بلوچستان اسمبلی سے سردار یار محمد رند اور ثنا اللہ بلوچ کی رکنیت بھی معطل کر دی۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Forikhabar
            
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2020 forikhabar.com All Rights Reserved