300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

عدالت نے اداکارہ مدیحہ شاہ کو طلب کر لیا، مگر کس جرم میں - Forikhabar
پیر‬‮   17   فروری‬‮   2020


عدالت نے اداکارہ مدیحہ شاہ کو طلب کر لیا، مگر کس جرم میں


لاہور (ویب ڈیسک) صوبائی دارالحکومت لاہور میں ماڈل ٹاؤن کچہری کی عدالت نے سٹیج اور ٹی وی اداکارہ مدیحہ شاہ کو طلب کر لیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ حارث صدیقی نے اداکارہ مدیحہ شاہ کو بیان قلمبند کرانے کے لیے طلب کیا ہے، اداکارہ کی مدعیت میں تھانہ گارڈن ٹاون میں چوری کا مقدمہ درج ہے۔تفصیلات کے مطابق عدالت کی طرف سے نوٹس مستغیثہ

ہونے کی حیثیت جاری کیا گیا ہے جس کے بعد ایس ایچ او تھانہ گارڈن ٹاؤن مدیحہ شاہ کو پابندی کیا گیا ہے کہ انہیں 25 جنوری کو عدالت میں پیش کریں اور اپنا بیان قلمبند کرائیں۔ ماڈل ٹاؤن کچہری نے سٹیج اور ٹی وی اداکارہ مدیحہ شاہ کو طلب کرلیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ حارث صدیقی نے اداکارہ کو بیان قلمبند کروانے کے لیے طلب کیا۔ اداکارہ مدیحہ شاہ کی مدعیت میں تھانہ گارڈن ٹاؤن میں چوری کا مقدمہ درج ہے۔ سٹیج اداکارہ مدیحہ شاہ نے چوری کی درخواست تھانہ گارڈن ٹاون میں درج کراوائی تھی۔ جس پر عدالت نے مدعیہ اداکارہ مدیحہ شاہ کو طلب کیا ہے۔ تاکہ وہ عدالت میں پیش ہو کر اپنا بیان قلمبند کرائیں کہ ان کو اس مقدمہ کی تفتیش پر کوئی اعتراض تو نہیں ہے اور کیا پولیس نے ان کے ساتھ مکمل تعاون کیا ہے۔ تمام بیان قلمبند کروانے کے لئے عدالت نے سٹیج اداکارہ مدیحہ شاہ کو 25 جنوری طلب کیا ہے اور ایس ایچ او گارڈن ٹاون کو اس حوالے سے پابند کیا ہے کہ وہ مدیحہ شاہ کو 25 جنوری کو عدالت میں پیش کریں۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Forikhabar
            
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2020 forikhabar.com All Rights Reserved