300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

مشہور ٹک ٹاک اسٹار صندل خٹک عدالت پہنچ گئیں - Forikhabar
پیر‬‮   17   فروری‬‮   2020


مشہور ٹک ٹاک اسٹار صندل خٹک عدالت پہنچ گئیں


ٹک ٹاک ویڈیو ایپ سے مشہور ہونے والی خاتون صندل خٹک نے ایف آئی اے کی جانب سے انکوائری کیخلاف عدالت سے رجوع کرلیا۔ صندل نے استدعا کی ہے کہ ایف آئی کو اسے ہراساں کرنے سے روکا جائے۔تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاک پر ویڈیوز بناکر مشہور ہونے والی خاتون صند ل خٹک ایف آئی اے کے نوٹسزسے تنگ آکر عدالت پہنچ گئیں۔لاہور کی

سیشن عدالت کو دی گئی درخواست میں صندل خٹک نے موقف اختیارکیا ہے کہ پاکستانی شہری ہوں، ٹک ٹاک اسٹار ہوں کسی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث نہیں رہی لیکن ایف آئی اے بار بار طلبی کے نوٹس جاری کررہا ہے۔انہوں نے استدعاکی کہ عدالت ایف آئی اے کو ہراساں کرنے سے روکنے کا حکم جاری کرے۔ صندل خٹک کی درخواست پر عدالت نے ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے۔واضح رہے کہ صندل خٹک جو کہ حریم شاہ نامی ایک ٹک ٹاک سٹار کے ساتھ مشترکہ ویڈیوز میں نظر آتی ہیں ان پراپنی دوست کے ساتھ مل کر متنازعہ ویڈیوز بنانے کاالزام عائد کیاجاتا ہے۔ان کی بیشتر ویڈیوز مختلف سیاسی شخصیات کے ساتھ آئیں جن میں ان کی بے تکلفی پر کئی لوگوں نے اعتراض بھی کیا تاہم دونوں کا کہنا ہے کہ وہ محض اسٹارز ہیں اور تفریحی ویڈیوز کے علاوہ ان کا کوئی مقصد نہیں۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Forikhabar
            
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2020 forikhabar.com All Rights Reserved