300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

آصف غفور کیخلاف ٹویٹ کرنے پر جنرل بابر افتخار نے طلعت حسین کو کیا کرارا جواب دیا ، جانیں - Forikhabar
پیر‬‮   17   فروری‬‮   2020


آصف غفور کیخلاف ٹویٹ کرنے پر جنرل بابر افتخار نے طلعت حسین کو کیا کرارا جواب دیا ، جانیں


راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک ) نئے تعینات ہونے والے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے سابق ڈی جی جنرل آصف غفور کے تبادلے پر خوش ہونے والے صحافی طلعت حسین کو ایسا جواب دے دیا کہ آپ کو بھی حیرت ہوگی۔
صحافی طلعت حسین نے ایک ٹویٹ میں میجر جنرل آصف غفور کے ڈی جی آئی ایس پی آر کے عہدے سے تبادلے کو برخاستگی قرار دیا اور کہا کہ جنرل آصف غفور کو ڈی جی آئی

ایس پی آر کے عہدے سے ہٹایا جانا جنرل باجوہ کی دوسری ٹرم میں آرمی کے تشخص کو بہتر کرنے کی طرف اہم قدم ہے۔
انہوں نے کہا کہ سابق ڈی جی نے آئی ایس پی آر کو ’ غفور پبلک ریلیشنز‘ بنا کر اپنے غیر سنجیدہ مقاصد، بے ڈھنگے آئیڈیاز اور اپنی شخصیت کو بہتر کرنے پر لگایا ہوا تھا۔
طلعت حسین کے اس ٹویٹ کے جواب میں نئے تعینات ہونے والے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کا رول اور سکوپ واضح پیرا میٹرز کے ساتھ بیان کردہ ہے۔ آصف غفور نے بطور ڈی جی آئی ایس پی آر شاندار کام کیا اور ملک دشمن عناصر کو اس طرح بے نقاب کیا جو اس سے پہلے کبھی نہیں ہوئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ جنرل آصف غفور کی بطور ڈی جی آئی ایس پی آرکامیابیوں کو سمجھنے

کیلئے اس بات کو سمجھ لینا ہی کافی ہے کہ ان کے جانے کے بعد کچھ لوگ کس طرح جشن منا رہے ہیں۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Forikhabar
            
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2020 forikhabar.com All Rights Reserved