300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

دنیا کی ایسی کمپنی سامنے جس میں جاب کرنے کے لیے آپ کو 15ڈالر فی گھنٹہ دینے ہوں گے - Forikhabar
جمعرات‬‮   9   اپریل‬‮   2020


دنیا کی ایسی کمپنی سامنے جس میں جاب کرنے کے لیے آپ کو 15ڈالر فی گھنٹہ دینے ہوں گے


ملازمتوں کے حوالے سے اخبارات اور ویب سائٹس پر ایسے اشتہارات شائع ہوتے رہتے ہیں، جن میں ملازمت کے خواہش مند افراد سے طرح طرح کی عجیب و غریب شرائط پوری کرنے کا کہا جاتا ہے۔تاہم ملازمت کے کسی اشتہار میں کمپنی نے امیدوار کو کبھی یہ نہیں کہا ہوگا کہ انہیں نوکری چاہیے تو وہ کمپنی سے تنخواہ لینے کی بجائے کمپنی کو اپنی جیب سے

ادائیگی کریں۔انٹرنیٹ پر ملازمتوں کے اشتہارات کے حوالے سے ایک ویب سائٹ پر کچھ ایسا ہی اشتہار شائع ہوا تھا۔ایک کمپنی نے انٹرن شپ کے امیدواروں کے لیے ایک اشتہار دیا، جس میں کہا گیا کہ یہاں انٹرن شپ کرنے کے لیے امیدواروں کو 15 ڈالر فی گھنٹہ ادا کرنے ہونگے۔ ویب سائٹ سے یہ اندراج بعد میں ہٹا دیا گیا لیکن تب تک اس کے سکرین شاٹس ٹوئٹر پر وائرل ہو چکے تھے۔بدھ کو ایک ٹوئٹر صارف نے ملازمت کی تلاش کے پورٹل Indeed پر شائع ہونے والے ایک اشتہار کا سکرین شاٹ پوسٹ کیا۔یہ اشتہار نیویارک کی ایک کمپنی نے دیا تھا، جسے ڈیٹا انالسٹ کی تلاش تھی۔اشتہار میں متوقع امیدوار کو کئی طرح کی ترغیبات دینے کے بعد کہا گیا تھا کہ یہ reverse financed internship ہے، اس لیے امیدوار کو یہاں کام کرنے کے بدلے 15 ڈالر فی گھنٹہ ادا کرنا پڑے گا۔جلد یہ ٹوئٹ وائرل ہوگیا، اسے 20 ہزار سے زائد بار ریٹ اور 90 ہزار بار سے زیادہ لائک کیا گیا۔ویب سائٹ کے سپورٹ اکاؤنٹ نے تصدیق کی کہ اس اندراج کو ویب سائٹ سے ہٹا دیا گیا ہے، اس کے بارے میں مزید تحقیق کی جا رہی ہے۔ایک ٹوئٹر صارف نے اس اشتہار پر تبصرہ کرتے

ہوئے اسے سرمایہ دارانہ نظام کی انتہائی شکل قرار دیا۔ ملازمتوں کے حوالے سے اخبارات اور ویب سائٹس پر ایسے اشتہارات شائع ہوتے رہتے ہیں، جن میں ملازمت کے خواہش مند افراد سے طرح طرح کی عجیب و غریب شرائط پوری کرنے کا کہا جاتا ہے۔تاہم ملازمت کے کسی اشتہار میں کمپنی نے امیدوار کو کبھی یہ نہیں کہا ہوگا کہ انہیں نوکری چاہیے تو وہ کمپنی سے تنخواہ لینے کی بجائے کمپنی کو اپنی جیب سے ادائیگی کریں۔انٹرنیٹ پر ملازمتوں کے اشتہارات کے حوالے سے ایک ویب سائٹ پر کچھ ایسا ہی اشتہار شائع ہوا تھا ۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Forikhabar
            
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2020 forikhabar.com All Rights Reserved