300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

واٹس ایپ پر غلطی سے بات چیت اور پھر اچانک شادی، نئے زمانے کے دلچسپ پیار کی کہانی - Forikhabar
جمعرات‬‮   9   اپریل‬‮   2020


واٹس ایپ پر غلطی سے بات چیت اور پھر اچانک شادی، نئے زمانے کے دلچسپ پیار کی کہانی


لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) آج کے دور میں سوشل میڈیا پر محبت اور پھر شادی گویا معمول کی خبر بن گئی ہے۔ اب برطانیہ سے اس حوالے سے مزید ایک دلچسپ خبر آئی ہے جہاں غلطی سے واٹس ایپ پر بات چیت شروع ہوئی جو دنوں میں محبت سے ہوئی ہوئی شادی تک پہنچ گئی۔ دی مرر کے مطابق ہوا کچھ یوں کہ 32سالہ میتھیو پیرن نامی شخص نے اپنے ایک

دوست کا نمبر حاصل کیا اور اسے واٹس ایپ پر میسیج بھیجا۔ یہ اس کے دوست کا پرانا نمبر تھا جو اب 32سالہ جیڈ سکاٹ کے پاس تھا۔میتھیو نے جیڈ کو اپنا دوست سمجھ کر پے درپے پیغامات بھیجنے شروع کر دیئے اور پھر جیڈ نے اسے جواب میں تعارف کروانے کو کہا۔ یہاں سے بات چلی اور اگلے پانچ دن بعد دونوں ایک دوسرے سے ملاقات کے لیے ایک ریسٹورنٹ میں موجود تھے۔ اس پہلی ملاقات میں ہی انہوں نے شادی کا فیصلہ کر لیا اور اگلے روز رشتہ ازدواج میں بھی منسلک ہو گئے۔ جیڈ کا کہنا تھا کہ ”جب مجھے واٹس ایپ پر میسجز آنے شروع ہوئے تو میں کچھ دیر کو حیران ہوئی اور پھر جواب دینے کا فیصلہ کیا۔ مجھے معلوم نہیں تھا کہ مجھے اس طرح وہ شخص مل جائے گا جس کی مجھے تلاش تھی۔ میتھیو کو پہلی نظر دیکھتے ہی مجھے اس سے محبت ہو گئی اور ہم نے اگلے ہی روز شادی کر لی۔“


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Forikhabar
            
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2020 forikhabar.com All Rights Reserved