300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

بھارتی ائیرپورٹ پرکس مخلوق نے قبضہ کرلیا،پڑوسی ملک سے بڑی خبرآگئی - Forikhabar
جمعرات‬‮   9   اپریل‬‮   2020


بھارتی ائیرپورٹ پرکس مخلوق نے قبضہ کرلیا،پڑوسی ملک سے بڑی خبرآگئی


احمدآباد(ویب ڈیسک)بھارتی ریاست گجرات کے دارالحکومت احمد آباد میں لنگوروں نے ائیرپورٹ کے رن وے پر قبضہ کیا جس کو ختم کروانے کے لیے انتظامیہ نے انوکھا قدم اٹھایا۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ائیرپورٹ انتظامیہ نے لنگوروں کو بھگانے کے لیے مختلف اقدامات کیے مگر وہ ناکام رہے، رن وے پر دوڑتے لنگوروں کی و جہ سے جہاز کو

حادثے کا خطرہ تھا۔احمد آباد شہر میں واقع سردار پٹیل ائیرپورٹ کے احاطے میں موجود لنگور فضائی آپریشن میں خلل کا باعث بنتے ہیں جس کی وجہ سے ائیرپورٹ کی انتظامیہ بہت پریشان تھی۔بعد ازاں ائیرپورٹ انتظامیہ کو محکمہ وائلڈلائف کے افسر نے انوکھا مشورہ دیا جس پر عمل کیا گیا تو اُس کے بہت زبردست نتائج سامنے آئے۔ائیرپورٹ انتظامیہ نے رن وے پر اپنے چند ملازمین کو ریچھ کا لباس پہنا کر کھڑا کردیا اور وہاں بڑے بڑے اسپیکر نصب کر کے اُن میں ریچھ کی آوازیں وقفے وقفے سے چلائیں۔ہوائی اڈے کے رن وے پر ملازمین ریچھ کا لباس پہن کر کچھ دیر کھڑے ہوتے اور وہ اطراف میں گھومتے بھی ہیںاور وہاں بڑے بڑے اسپیکر نصب کر کے اُن میں ریچھ کی آوازیں وقفے وقفے سے چلائیں۔ہوائی اڈے کے رن وے پر ملازمین ریچھ کا لباس پہن کر کچھ دیر کھڑے ہوتے اور وہ اطراف میں گھومتے بھی ہیں، اس اقدام کے بعد سے لنگور وہاں نظر آنا بند ہوگئے۔ائیرپورٹ کے ڈائریکٹر منوج گنگال کا کہنا تھا کہ ہوائی اڈے کے اطراف میں لنگور بڑی تعداد میں موجود ہیں، ہم انہیں مارنا نہیں چاہتے مگر یہ مسافروں اور پروازوں کے لیے بڑا خطرہ بنتے جارہے ہیں۔اُن کا

کہنا تھا کہ گزشتہ برس آپریشنل ایریا میں لنگور داخل ہوگئے تھے جس کی وجہ سے دو فلائٹس کو اترنے کی اجازت نہیں دی گئی جبکہ 10 سے زائد پروازیں ملتوی بھی کرنا پڑی تھیں۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Forikhabar
            
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2020 forikhabar.com All Rights Reserved