300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

کرونا وائرس کی ویکسین کتنے عرصے میں تیا ر ہو کر مارکیٹ میں آئے گی ؟ڈبلیو ایچ او نےبڑا اعلان کردیا - Forikhabar
منگل‬‮   31   مارچ‬‮   2020


کرونا وائرس کی ویکسین کتنے عرصے میں تیا ر ہو کر مارکیٹ میں آئے گی ؟ڈبلیو ایچ او نےبڑا اعلان کردیا


جنیوا (این این آئی) ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈ روز کا کہنا ہے کہ اگلے 18 ماہ کے اندر کرونا وائرس کی ویکسین تیار کرلی جائے گی، فی الحال دستیاب وسائل کے ذریعے اس کا علاج ممکن بنایا جارہا ہے۔کرونا وائرس کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے ڈاکٹر ٹیڈ روز نے بتایا کہ کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے روڈ میپ بنانا ضروری ہے۔ ہمارے پاس ایسی بہت سی سہولیات موجود ہیں جن کے ذریعے انفیکشن کو کنٹرول کیا جاسکتا ہے، ہم نے دنیا بھر کے ممالک کو یہ ادویات بھیجی ہیں تاکہ وہ اس بیماری کا سد باب

کرسکیں۔انہوں نے بتایا کہ کرونا وائرس کے پھیلائوکو روکنے کیلئے فوری طور پر 675 ملین ڈالرز کی ضرورت ہے، بعض ممالک نے اپنا حصہ ڈال دیا ہے جس کی ہم تحسین کرتے ہیں اور جو ممالک حصہ ملانے سے رہ گئے ہیں انہیں کہتے ہیں کہ وہ بھی اپنی ذمہ داری پوری کریں۔یہ کرونا وائرس کا پھیلائو روکنے کا بہترین وقت ہے، اگر ہم ابھی سے بہتر سرمایہ کاری کریں گے تو امکان ہے کہ ہم کرونا وائرس کا پھیلائو روکنے میں کامیاب ہوجائیں گے، اگر ہم ایسا نہیں کرتے تو ہمیں اس کی اتنی بڑی قیمت چکانا پڑے گی جس کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا۔ڈاکٹر ٹیڈ روز نے بتایا کہ ڈبلیو ایچ او کے زیر اہتمام دنیا بھر کے 400 سائنسدانوں کا اجلاس ہونے جارہا ہے جس میں کرونا وائرس کے حوالے سے تجاویز پیش کی جائیں گی۔ امید ہے کہ اگلے 18 ماہ کے اندر کرونا وائرس کے روک تھام کیلئے ویکسین مارکیٹ میں دستیاب ہوگی۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Forikhabar
            
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2020 forikhabar.com All Rights Reserved