300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

وہ گھر کبھی غریب نہیں ہو گا جس میں۔۔۔حضور اکرم ؐ نے کس چیز کے بارے میں ارشادفرمایا - Forikhabar
منگل‬‮   31   مارچ‬‮   2020


وہ گھر کبھی غریب نہیں ہو گا جس میں۔۔۔حضور اکرم ؐ نے کس چیز کے بارے میں ارشادفرمایا


حضرت جابر رضی اللہ عنہ بن عبد اللہ روایت فرماتے ہیں: “نبی صلّی اللہ علیہ وآلہٖ وسلّم نے ایک مرتبہ اپنے گھر والوں سے سالن کا پوچھا. انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس سرکہ کے علاوہ کچھ نہیں ہے.انہوں نے اسے طلب کیا اور فرمایا کہ سرکہ بہترین سالن ہے”.حضرت ام ہانی رضی اللہ عنہ روایت فرماتی ہیں: “ہمارے پاس نبی صلّی اللہ علیہ وآلہٖ وسلّم تشریف لائے

اورپوچھا کہ کیا تمہارے پاس کھانے کے لئے کچھ ہے. میں نے کہا نہیں! البتہ باسی روٹی اور سرکہ ہے. فرمایا کہ اسے لے آؤ. وہ گھر کبھی غریب نہیں ہو گا. جس میں سرکہ موجود ہے”.حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہ روایت فرماتی ہیں: “رسول اللہ صلّی اللہ علیہ وآلہٖ وسلّم نے فرمایا سرکہ بہترین سالن ہے”.حضرت ام سعد رضی اللہ عنہ فرماتی ہیں کہ میں حضرت عائشہ رضی اللہ عنہ کہ گھر میں موجود تھی اور انہوں نے فرمایا:”کیا تمہارے پاس کھانے کو کچھ ہے. انہوں نے کہا ہمارے پاس روٹی، کھجور اور سرکہ ہے. رسول اللہ صلّی اللہ علیہ وآلہٖ وسلّم نے فرمایا: “بہتر سالن سرکہ ہے.” اے اللہ! تو سرکہ میں برکت ڈال کے یہ مجھ سے پہلے نبیوں کا سالن تھا. اور وہ گھر غریب نہ ہو گا جس میں سرکہ موجود ہو”. نوٹ: آجکل جو Synthetic سرکہ دستاب ہے، ان احادیث میں اس کی بات نہیں ہو رہی

 


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Forikhabar
            
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2020 forikhabar.com All Rights Reserved