300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

اگرآپ کے سرمیں سفیدبال ہیں اورآپ ان کوتوڑتے ہیں تواس کانقصان جان لیں - Forikhabar
جمعرات‬‮   9   اپریل‬‮   2020


اگرآپ کے سرمیں سفیدبال ہیں اورآپ ان کوتوڑتے ہیں تواس کانقصان جان لیں


اکثر سفید بال نظر آنے پرہم اسے کھینچ کر توڑ دیتے ہیں،مگر کیا ایسا کرنا ٹھیک ہے،یہ ایک ایسا سوال ہے جس کا جواب جاننے کا اشتیاق بھی متعدد لوگوں کو ہوتاہے،خصوصاًان کو جوبالوں کی سفیدی کو رنگ میں چھپاتے ہیں۔بالوں کا سفید ہونا ایک قدرتی عمل ہے جس کا سامنا عمر بڑھنے پر ہر ایک کو ہوتاہے۔ ہارورڈ یونیورسٹی کے مطابق اگر کوئی سفید بال کو

کھینچ کر توڑ دیتاہے تو اس کی جڑ کو لازمی دیکھے یعنی اگر نیچے سے سفید ہے تو ٹھیک مگر سرخ ہے تو اس کا مطلب ہے کہ آپ نے خون کی سپلائی والے حصے سے بال کو کھینچا ہے اور ایسا ہونے پر اس کے دوبارہ اگنے کا امکان بہت کم ہوتاہے۔اسی طرح اگر بال کھینچ کر توڑ دیا ہے تو اس کی جگہ لینے والا بال ہو سکتاہے کہ جلد کے اندر ہی رہ جائے اس سے بھی انفیکشن کا خطرہ بڑھتاہے۔آسان الفاظ میں اگر آپ کسی بال کو کھینچ کر توڑتے ہیں تو زیادہ امکان اس بات کا ہوتاہے کہ وہ واپس نہیں اُگے گا اور اس کو عادت بنا لینے کا نتیجہ بالوں سے محرومی کی شرح کو تیز کرنے کی صورت میں نکل سکتا ہے۔زندگی کے آغاز میں بالوں کی رنگت سیاہ ،سرخ یا سنہری ہوتی ہے مگر عمر بڑھنے کے ساتھ بالوں کی جڑوں میں رنگ بنانے کا عمل پہلے جیسا فعال نہیں رہتا اور بالوں کی رنگت میں تبدیلی قدرتی طور پر ہوتی ہے،یعنی سیاہ بال کی جگہ نیچے سے سفید بال نمودار ہو جاتے ہیں۔اس بات کے قوی امکانات ہوتے ہیں کہ 35سال کی عمر کے بعد جو نئے بال اگتے ہیں ان میں سفیدی کی شرح غالب ہو اور اس آغاز کے لئے جینز کردار ادا کرتے ہیں۔یعنی آسان الفاظ میں

عمر کی چوتھی دہائی کے دوران اگر بال سفید ہونے لگتے ہیں تو بیشتر افراد میں یہ قبل از وقت نہیں بلکہ عمر کے لحاظ سے قدرتی عمل ہوتاہے۔زیادہ تر افراد کے بال عمر بڑھنے سے ہی سفید ہوتے ہیں مگرکئی بار یہ سفیدی کسی عارضے کی جانب اشارہ بھی ہوتی ہے ،خصوصاً اگر یہ جوانی میں ہی سامنے آجائے۔جیسے جسم میں وٹامن بی 12کی کمی،تھائی رائیڈ امراض ،امراض قلب اور ہڈیوں کی کمزوری سے بھی یہ بھی خطرہ بڑھتاہے مگر اس کی وجہ تا حال واضح نہیں،جبکہ تمباکونوشی سے بھی جوانی میں ہی بالوں میں چاندی ابھر آنے کا امکان 4گنا بڑھ جاتاہے ۔ویسے تو اچھا حل یہی ہے کہ بال جیسے ہیں ،ویسے ہی چھوڑ دیں، تاہم سفیدی پسند نہیں تو ان کو ڈائی کیا جا سکتاہے یا دیگر گھریلو ٹوٹکے بھی آزمائے جا سکتے ہیں جو کافی حد تک موثر ہی ثابت ہوتے ہیں۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Forikhabar
            
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2020 forikhabar.com All Rights Reserved