300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

کڑھی کے پتوں کا زبردست فائدہ سامنے آگیا ، جدید تحقیق نے ہر گھر کے کام کی بات بتا دی - Forikhabar
منگل‬‮   2   جون‬‮   2020


کڑھی کے پتوں کا زبردست فائدہ سامنے آگیا ، جدید تحقیق نے ہر گھر کے کام کی بات بتا دی


لاہور(ویب ڈیسک) قدیم دور سے کھانوں میں کثرت سےاستعمال کیے جانے والےکڑی پتے سے متعلق ماہرین غذائیت کا کہنا ہے کہ کڑی پتے کے استعمال سے بلڈ شوگر لیول کو کم کیا جا سکتا ہے، اس کے استعمال سے نظام ہاضمہ بھی درست کام کرتا ہے اور دل کی بیماریوں سے بچاؤ سمیت جلد اوربالوں کو بھی اچھا بناتا ہے ۔کڑی پتے کے بے شمار طبی فوائد ہیں،

اس میں بھر پور مقدار میں اینٹی آکسیڈنٹ پائے جاتے ہیں جو بیماریوں سے بچاؤ کے لیے ناگزیر ہیں۔ماہر غذائیت کا کہنا ہے کہ اگر کڑی پتے کو روزانہ کی بنیاد پر استعمال کیا جائے تو اس کے بے شمار فوائد میں سب سے اہم فائدہ یہ ہے کہ اس سے بلڈ شوگر لیول متوازن ہو جاتا ہے، اس میں موجود ’فلاوونائیڈ ‘ جز سے غذا میں موجود اسٹارچ گلوکوز میں بدل جاتا ہے جس سے شوگر لیول کی مقدار متوازن رہتی ہے ۔کڑی پتے میں ’ اینٹی انفلامینٹری ‘ اور ’ اینٹی مائیکروبیل ‘ جز بھی پائے جاتے ہیں جو سوجن، سوزش سے بچانے سمیت قوت مدافعت بڑ ھاتے ہیں، کڑی پتہ قدرتی طور پر انسولین بننے کے عمل کو تیز کرتا ہے جس سے شوگر لیول اور کولیسٹرول لیول متوازن رہتا ہے اور مصنوعی انسولین کی ضرورت بھی نہیں رہتی ۔انسانی جسم میں لبلبے سے خارج ہو کر خون میں شامل ہونے والا انسولین ہارمون گلوکوز کی مقدار کو کنٹرول میں رکھتا ہے، انسولین خون میں موجود شوگر کو توڑنے میں مدد دیتا ہے ، انسانی جسم میں جب انسولین کی مقدار کم خارج ہوتی ہے تو یہ شوگر جیسی خاموش بیماری کی صورت اختیار کر لیتی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ کڑی پتے کے استعمال سے قدرتی طور

پر انسانی جسم انسولین بنا تا ہے جس سے ذیابطیس کے مریضوں میں بلڈ شوگر لیول متوازن رہتا ہے۔انٹرنیشنل جرنل آف فارما سیوٹیکل سائنسز میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابقکڑی پتے میں ’ اینٹی ہائیپر گلائیسیمک ‘ جز پا ئے جاتے ہیں جس کے استعمال کے نتیجے میں بلڈ شوگر لیول متوازن رہتا ہے ۔کڑی پتے میں بڑی مقدار میں فائبر پائے جانے کے سبب اس کا استعمال ذیابطیس کے مریضوں کے لیے نہایت مفید ہے ، فائبر شوگر کو خون میں زیادہ دیر رہنے اور بلڈ شوگر بڑھنے کے بجائے اسے جلد جسم سے خارج کر د یتا ہے ۔مارکیٹ میں آسانی سے سستے داموں مل جانے والا کڑی پتہ استعمال میں نہایت آسان ہے، اس کا استعمال سلاد، دالوں میں بگھار، ہری چٹنی، نیم گرم پانی میں ڈال کر، مختلف کھانوں میں پکا کر استعمال میں لایا جا سکتا ہے۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Forikhabar
            
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2020 forikhabar.com All Rights Reserved