300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

انتقال کے بعد پہلی بڑی خبر ،شاہ محمود قریشی نے نعیم الحق کا ذاتی بڑا راز فاش کر دیا - Forikhabar
منگل‬‮   31   مارچ‬‮   2020


انتقال کے بعد پہلی بڑی خبر ،شاہ محمود قریشی نے نعیم الحق کا ذاتی بڑا راز فاش کر دیا


اسلام آباد (نیوز ڈیسک)انتقال کے بعد پہلی بڑی خبر ،شاہ محمود قریشی نے نعیم الحق کا ذاتی بڑا راز فاش کر دیا ۔۔۔۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی نعیم الحق کے انتقال پر اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ اچھے دوست آسانی سے نہیں ملتے جس دن سے میں تحریک انصاف میں شامل ہوا اسی دن سے سے نعیم الحق

کے ساتھ ایک اچھا تعلق اور دوستی کا رشتہ قائم ہوا۔انہوں نے کہا کہ نعیم الحق نے ہمیشہ پیار دیا اور معاونت کی وہ وزیر اعظم عمران خان کے دیرینہ ساتھی تھے اور انہوں نے اس تعلق کو آخری سانس تک احسن طریقے سے نبھایا۔انہوں نے کہا کہ نعیم الحق ایک درویش طبع انسان تھے انہوں نے کبھی کسی عہدے یا منصب کا لالچ نہیں کیا اور بے لوث انداز میں پارٹی کی خدمت کی ۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اور دنیا بھر میں پاکستان تحریک انصاف کی تنظیم سازی میں ان کا کلیدی کردار رہا ہے ۔ آج وزیر اعظم عمران خان اور تحریک انصاف ایک پرخلوص اور بے لوث شخصیت سے محروم ہوگئی۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ موت برحق ہے لیکن نعیم الحق نے جوانمردی کے ساتھ، آخری دم تک بیماری کا مقابلہ کیا۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ان کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور ان کے لواحقین اور احباب کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہم دے۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Forikhabar
            
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2020 forikhabar.com All Rights Reserved