300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

اللہ ایسا جنازہ ہر مسلمان کے نصیب میں کرے : نعیم الحق کے جنازے کی ایک خاص بات کیا تھی ؟ آپ بھی جانیے - Forikhabar
جمعرات‬‮   9   اپریل‬‮   2020


اللہ ایسا جنازہ ہر مسلمان کے نصیب میں کرے : نعیم الحق کے جنازے کی ایک خاص بات کیا تھی ؟ آپ بھی جانیے


کراچی (ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما نعیم الحق کی نماز جنازہ اداکردی گئی ہے۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق خون کے سرطان کے باعث ہفتہ کے روز انتقال کرگئے تھے جن کی نماز جنازہ اتوار کو عصر کی نماز کے بعد مسجد عائشہ ڈیفنس فیز 4 میں ادا کردی گئی۔نعیم الحق کی نماز جنازہ معروف عالم دین مولانا

تنویر الحق تھانوی نے پڑھائی ۔ نماز جنازہ میں گورنر پنجاب، گورنر سندھ، وزیر اعلیٰ پنجاب، وزیر منصوبہ بندی اسد عمر، وزیر قانون فروغ نسیم سمیت حکومتی و اپوزیشن کی معروف شخصیات نے شرکت کی۔ نعیم الحق کی تدفین گزری قبرستان میں کی جائے گی جبکہ ان کا سوئم اسلام آباد میں وزیر اعظم ہاﺅس میں ہوگا جس میں وزیر اعظم عمران خان سمیت دیگر حکومتی شخصیات شریک ہوں گی۔ نعیم الحق کے وزیر اعظم ہاﺅس میں ہونے والے سوئم میں ان کے اہلخانہ بھی شریک ہوں گے۔ معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا ٹویٹ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وزیراعظم کے دیرینہ ساتھی اور تحریک انصاف کے بانی رہنما نعیم الحق کے ایصال ثواب کیلئے خصوصی دعا کل بروز پیر مورخہ17 فروری وزیراعظم ہاؤس میں ہو گی۔ انکا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان،وفاقی وزراء،مشیران اورپارٹی عہدیداران دعامیں شریک ہونگے۔اس موقع پرمرحوم نعیم الحق کے خاندان کے افرادبھی موجودہوں گے۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Forikhabar
            
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2020 forikhabar.com All Rights Reserved