300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

ورلڈ کبڈی کپ میں پاکستان کی شاندار فتح: آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے اپنے پیغام میں بھارتی ٹیم کو مخاطب کرکے زبردست بات کہہ دی - Forikhabar
منگل‬‮   31   مارچ‬‮   2020


ورلڈ کبڈی کپ میں پاکستان کی شاندار فتح: آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے اپنے پیغام میں بھارتی ٹیم کو مخاطب کرکے زبردست بات کہہ دی


راولپنڈی (ویب ڈیسک )چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کبڈی ورلڈ کپ 2020جیتنے پر قومی کبڈی ٹیم کو مبارکباد پیش کردی ۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹورنامنٹ میں شامل تمام ٹیموں نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا ،فائنل کھیلنے والی دونوں ٹیموں نعمدہ کھیل پیش کیا ۔انہوں نے کہا کہ فائنل مقابلے میں دونوں

ٹیموں نے اپنی مہارت کے اعلیٰ میعار کے جوہر دکھائے اور ایک سنسنی خیز مقابلہ ہوا جس پر دونوں ٹیمیں داد کی مستحق ہیں ۔ واضح رہے کہ کبڈی ورلڈ کپ 2020کے فائنل میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان نے بھارت کو 41کے مقابلے 43پوائنٹس سے شکست دی ۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاکستانی کبڈی ٹیم میں موجود تمام کھلاڑیوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ فائنل مقابلے میں دونوں ٹیموں نے بھرپور محنت کی، دونوں ٹیموں نے سنسی خیز کھیل دکھایا، زبردست کھیل پیش کرنے پر دونوں ٹیمیں مبارکباد کی مستحق ہیں۔واضح رہے پاکستان نے کبڈی ورلڈکپ میں بھارت کو شکست دے کر پہلی مرتبہ کبڈی کا عالمی چیمپئن بن گیا۔ پنجاب سٹیڈیم، لاہور میں کھیلا جانے والا کبڈی لمحہ بہ لمحہ سنسنی خیز رہا۔ میچ کے پہلے ہاف میں بھارتی کھلاڑیوں نے بہترین داؤ پیج لگاتے ہوئے قومی ٹیم کے پہلوانوں کو قابو کیا اور پہلا ہاف اپنی برتری پر ختم کیا۔ دوسرے ہاف میں قومی پہلوانوں نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے بھارتی پہلوانوں کو ایک نہ چلنے دی۔ پہلے اپنے اوپر موجود خسارے کو ختم کیا اور پھر اس کے بعد بھارتی ٹیم پر برتری بھی حاصل کی۔ میچ کے اختتامی لمحات میں بھارتی

ٹیم نے ایک پوائنٹ پر تنازع کھڑا کردیا۔ تاہم اعصاب شکن مقابلے میں قومی پہلوانوں نے روایتی حریف بھارت کو 41 کے مقابلے میں 43 پوائنٹس سے شکست دے دی۔ اس فتح کے ساتھ ہی پاکستان پہلی مرتبہ کبڈی کا عالمی چیمپئن بھی بن گیا۔ دوسری جانب فائنل میں بھارت کو شکست دینے پر پورا پاکستان جشن منا رہا ہے، حکومتی سیاسی شخصیات سمیت تمام لوگ خوشی سے پھولے نہیں سماں رہے۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Forikhabar
            
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2020 forikhabar.com All Rights Reserved