300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

ایسادودھ جسے پینے سے آپ کی عمرمیں اضافہ ہوگا - Forikhabar
منگل‬‮   31   مارچ‬‮   2020


ایسادودھ جسے پینے سے آپ کی عمرمیں اضافہ ہوگا


لندن (ویب ڈیسک ) ہم بنا کریم والے یا بالائی نکلے ہوئے دودھ کو ترجیح نہیں دیتے اور سمجھتے ہیں کہ اس میں کچھ نہیں بچا ہوگا۔لیکن اب سائنس دانوں نے نئی تحقیق میں بالائی یا کریم کے بغیر دودھ پینے کا ایک انتہائی شاندار فائدہ بتا دیا ہے۔میل آن لائن کے مطابق سائنس دانوں نے بتایا ہے کہ بالائی یا کریم نکال کر دودھ پینے سے انسان کی جوانی دیرپا ہوتی ہے۔

اس کے چہرے پر عمر رسیدگی کے آثار کئی سال تاخیر سے نمودار ہوتے ہیں اور وہ بالائی اور کریم نکالے بغیر دودھ پینے والوں کی نسبت زیادہ جوان رہتا ہے۔اس کی مرکزی وجہ بیان کرتے ہوئے برمنگھم یانگ یونیورسٹی سائنس دانوں نے بتایا کہ بالائی یا کریم کے بغیر دودھ پینے سے انسان کا ڈی این اے دوسروں کی نسبت ساڑھے چار سال نوجوان رہتا ہے۔ اس تحقیق میں سائنس دانوں نے 6 ہزار لوگوں پر تجربات کیے۔ ان لوگوں کے جینز کا تجزیہ کیا گیا اور ان سے ان کی غذائی عادات کے متعلق سوالات کیے گئے اور پھر ان کا ان کے جینز کے ساتھ تجزیہ کرکے نتائج مرتب کیے گئے۔تحقیقاتی ٹیم کی سربراہ پروفیسر لیری ٹکر کا کہنا تھا کہ جس دودھ سے بالائی یا کریم اتار لی جائے اس میں 0.3 فیصد چکنائی ہوتی ہے جبکہ اصلی حالت میں دودھ کے اندر 3.6 چکنائی ہوتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ دودھ میں جو سیچوریٹڈ چکنائی پائی جاتی ہے وہ انسانی خلیوں پر دباؤ ڈالتی اور انہیں تباہ کرتی ہے جس کے نتیجے میں جسم کے ٹشوز کی موت ہونے کی شرح بہت زیادہ بڑھ جاتی ہے۔جو لوگ بالائی یا کریم اترا دودھ پیتے ہیں ان میں دودھ کا یہ منفی اثر نہیں ہوتا اور ان کا ڈی این اے

پہلی قسم کے لوگوں کی نسبت ساڑھے چار سال تک زیادہ جوان رہتا ہے۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Forikhabar
            
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2020 forikhabar.com All Rights Reserved