300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

مولانا فضل الرحمان کو وزیر اعظم بنائے جانے کا خواب دیکھ لیا گیا - Forikhabar
منگل‬‮   31   مارچ‬‮   2020


مولانا فضل الرحمان کو وزیر اعظم بنائے جانے کا خواب دیکھ لیا گیا


اسلام آباد( نیوز ڈیسک ) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان، موجودہ حکومت کی کارکردگی سے خوش نہیں ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ بارہا عمران حکومت کے خلاف محاذآرائی کا اعلان کر چکے ہیں، حکومت بھی واضح کر چکی ہے کہ اس بار مولانا فضل الرحمان دھرنا دینے آئے تو انہیںدھر لیا جائے گا بہرحال یہ باتیں تو چلتی رہتی ہیں لیکن

اب جمعیت علمائے اسلام کے رہنماؤں نے مولانا فضل الرحمان کو وزیر اعظم بنائے جانے کے خواب بھی دیکھنا شروع کر دیئے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مفتی کفایت اللہ کا کہنا تھا کہ میں نے خواب دیکھا ہے کہ مولانا فضل الرحمان وزارت عظمیٰ کا حلف لے رہے ہیں لیکن کس تاریخ کے لے رہے ہیں یہ خواب میں نظر نہیں آیا ، انکا کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان میں تحریک انصاف کی حکومت بر سرِ اقتدار ہے ہم آتے ہیں اور انکے خلاف بولتے ہیں، ہمارے بولنے اور احتجاج کرنے کا مقصد یہی ہے کہ انکو احساس ہوجائے اور پاکستان میں جاری مہنگائی پر کنٹرول ہوجائے، حکومت سے غلطیاں ہوتی ہیں یہ سب مانتے ہیں، ہمارے آنے سے عوام کا کچھ نہ کچھ فائدہ ہی ہوگا نہ ، جس پر پروگرام کی اینکر نے سوال کیا کہ آپکو یہ یاد کروانے کی ضرورت کیوں پڑ رہی ہے؟ وزیر اعظم عمران خان نے تو خود اس چیز کا اعتراف کر لیا ہے کہ ہم سے غلطیاں ہوئیں ہیں انکو کنٹرول کر رہے ہیں، جس پر مفتی کفایت اللہ نے قرآن مجید کی آیت کو کوٹ کرتے ہوئے کہا کہ ” بار بار نصیحت کرو، یہ نصیحت ایمان والوں کو فائدہ پہنچائیں گی، ہمارا مقصد عمران خان کو ہٹانا

ہے اس لیے کوئی نرم بات کرتا ہے تو کوئی گرم بات کرتا ہے، مولانا فضل الرحمان جو زبان استعمال کر رہے ہیں وہ انکا لہجہ ہے، سیاسی بیان نہیں۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Forikhabar
            
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2020 forikhabar.com All Rights Reserved