300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

جب عمران خان اپوزیشن میں تھے تو اکثر کہتے تھے۔۔۔ اقتدار ملنے کے بعد کپتان کو کونسا فوبیا ہوگیا - Forikhabar
منگل‬‮   31   مارچ‬‮   2020


جب عمران خان اپوزیشن میں تھے تو اکثر کہتے تھے۔۔۔ اقتدار ملنے کے بعد کپتان کو کونسا فوبیا ہوگیا


لاہور (ویب ڈیسک) سینئر صحافی اور تجزیہ کار عارف نظامی نے کہا ہے کہ خان صاحب کو میڈیا فوبیا ہو گیا ہے ، روز میڈیا کے پراپیگنڈے کا ذکر کرتے ہیں، میڈیا کا کوئی ایسا ایجنڈا نہیں وہ تو صرف اپنے فرائض انجام دیتا ہے ، کچھ لوگ ہوسکتے ہیں جو ایجنڈے کے تحت کام کر رہے ہوں۔پروگرام ہو کیا رہا ہے میں اینکر پرسن فیصل عباسی سے گفتگو کرتے ہوئے

انہوں نے کہا کہ مہنگائی تو ملک میں ہورہی ہے ، میڈیا نے عوام کے تاثرات تو دکھانے ہیں، اگر کچھ لوگ مہنگائی کی بات کر رہے ہیں تو برداشت کرنا چاہئے ،جب عمران اپوزیشن میں تھے تو کہتے تھے کہ میڈیا بہت اچھا کام کرتا ہے ، حکومت میں آکر میڈیا برا لگنا شروع ہو گیا ۔ میں اس بات سے متفق ہوں کہ فیک نیوز کا سدباب بہت ضروری ہے ، اب تحریک انصاف کا سوشل میڈیا بھی ریگو لیٹ ہوگا، مجھے تو اب اپوزیشن احتجاج کرتی نظر نہیں آتی ، بلاول نے دو چار بیان دئیے اور عمرے کے بہانے گئے اور خاموش ہو گئے ۔ مریم اگر باہر چلی جاتی ہیں اور وہاں جاکر کوئی اعلان بغاوت کرتی ہیں تو کوئی اثر نہیں پڑے گا ۔ وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ وزیر اعظم طبقاتی نظام کو ختم کرنا چاہتے ہیں ، یکسا ں تعلیم کا نصاب ہم نے تیار کر لیا ہے ، کچھ چیزوں پر مشاورت کی ضرورت ہے ۔ بہت جلد اسے رائج کردیا جائے گا۔ اپوزیشن میں دم خم نہیں ، ہمارا سوشل میڈیا کو بالکل کنٹرول کرنے کا کوئی ارادہ نہیں مگر اس میں ریگو لیشنز کی ضرورت ہے ،عمران خان تو میڈیا سے ناراض نہیں مگر ہمیں لگ رہا ہے کہ میڈیا ہم سے ناراض ہے ، مریم اگر باہر گئیں تو وہ بھی

واپس نہیں آئینگی۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Forikhabar
            
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2020 forikhabar.com All Rights Reserved