300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

لڑکی سمجھ کر غلطی سے مرد سے شادی کرنے والے امام مسجد کی حیرت انگیز کہانی - Forikhabar
جمعرات‬‮   9   اپریل‬‮   2020


لڑکی سمجھ کر غلطی سے مرد سے شادی کرنے والے امام مسجد کی حیرت انگیز کہانی


کمپالا(مانیٹرنگ ڈیسک) یوگنڈا میں ایک امام مسجد نے لڑکی سمجھ کر غلطی سے لڑکے کے ساتھ شادی کر لی۔ دونوں کو پولیس کے گرفتار کرکے عدالت میں پیش کر دیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق 27سالہ محمد متومبا نامی اس امام مسجد کا کہنا ہے کہ اس نے چند ماہ قبل شادی کی۔ اسے کبھی معلوم نہیں ہو سکا کہ اس کی دلہن لڑکی نہیں بلکہ لڑکا ہے کیونکہ شادی کے

بعد اس نے اس کے ساتھ ازدواجی تعلق ہی قائم نہیں کیا۔متومبا کا کہنا تھا کہ ”میں جب بھی اپنی بیوی سے ازدواجی تعلق کا تقاضا کرتا وہ برہنہ ہونے سے انکار کر دیتی تھی۔ میں اسے اس کی شرم و حیا سمجھ کر نظر انداز کرتا آیا۔“ رپورٹ کے مطابق اس جعلی دلہن کا بھانڈا اس وقت پھوٹا جب وہ ایک ہمسائے کے گھر سے ٹی وی چوری کرتے ہوئے پکڑی گئی۔ جب پولیس نے اسے ٹی وی چوری کے الزام میں گرفتار کیا اور تھانے لے گئی تو وہاں اس کی صنف کا بھی پتا چل گیا کہ وہ لڑکی نہیں بلکہ لڑکا ہے۔ اس پر پولیس نے ہم جنس پرستی کے الزام میں متومبا کو بھی گرفتار کر لیا۔ اب دونوں کے خلاف ہم جنس پرستی کے الزام کے تحت مقدمہ چل رہا ہے۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Forikhabar
            
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2020 forikhabar.com All Rights Reserved