300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

تالی دونوں ہاتھوں سے بچتی ہے…!! لاشعوری طور پر کی گئی چند غلطیاں رشتوں کیخلاف زہر - Forikhabar
جمعرات‬‮   9   اپریل‬‮   2020


تالی دونوں ہاتھوں سے بچتی ہے…!! لاشعوری طور پر کی گئی چند غلطیاں رشتوں کیخلاف زہر


ہر فرد اپنے اطراف میں موجود لوگ یا وہ جنہیں وہ پسند کرتا ہے، ان کے ہمراہ خوش وخرم رہنا چاہتا ہے، اس کے باوجود بھی کچھ نہ کچھ کہیں نہ کہیں ایسا ہوجاتا ہے جو کہ رشتے کو متاثر کرتا ہے، تعلقات میں دراڑ پیدا کرتا ہے اور ایک جوڑے کو ایک دوسرے سے دور کرنے کا باعث ہوتا ہے۔ اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں ہوتا ہے کہ آپ اس کیلئے شعوری

کوششنہیں کرتے بلکہ درحقیقت آپ کی رشتہ بچانے کیلئے شعوری کوششوں کے ساتھ ساتھ لاشعوری طور پر کی گئی چند غلطیاںرشتے کیخلاف زہر قاتل کا سا کام کرتی ہیں۔ ذیل میں ایسی غلطیاں بیان کی گئی ہیں جو کہ رشتے کو بگاڑنے کا باعث ہوتی ہیں تاہم اکثریت ان سے لاعلم ہوتی ہے۔ اگر آپ ایسا سوچتے ہیں کہ آپ اپنے رشتے کو خوشگوار بنانے کیلئے بے حد کوشش کررہے ہیں مگر چونکہ اس کے باوجود بھی آپ دونوں کے بیچ کسی نہ کسی وجہ سے اختلافات پیدا ہوجاتے ہیں تو یہ یقینی طور پر آپ کے جیون ساتھی کی غلطیاں ہیں اور وہ کوشش نہیں کرتا ہے تو یہ غلط ہے۔ دوسروں کو مسائل کی وجہ سمجھنا یا دوسروں کو غلطی کیلئے ذمہ دار ٹھہرانے والا رویہ ہی آپ دونوں کو زیادہ ایک دوسرے سے دور کرتا ہے۔ مثل مشہور ہے کہ جس طرح تالی دونوں ہاتھوں سے بچتی ہے، اسی طرح رشتہ دو افراد مل کے ہی بچاتے ہیں تاہم کبھی کبھار ایسا ہوتا ہے کہ ایک فریق اس رشتے کو بچانے کیلئے اس قدر متحرک نہیں ہوتا ہے جتنا کہ دوسرا فرد ہوتا ہے یعنی کہ کوئی ایک رشتہ بچانے کیلئے ہر ممکن کوشش کرتا ہے۔ کسی مسئلے کی صورت میں اسے دور کرنے کیلئے ہر قسم کی ذمہ

داری لیتا ہے اور اسے دور کرتا ہے تاہم یہ رویہ ظاہر کرتا ہے کہ دوسرے ساتھی کو اس رشتے کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔ ایسے رشتے میں شامل ایک فرد جب ذمہ داری کا بوجھ اٹھاتے اٹھاتے تھک جاتا ہے تو اس رشتے کیلئے ناقابل تلافی نقصان کا باعث بنتا ہے۔صحیح اور غلط کی تمیز اور اس کیلئے اپنے خیالات کے اظہار کی آزادی ہونی چاہئے۔ میاں بیوی کے درمیان کبھی کبھار ایسی صورتحال پیدا ہوجاتی ہے جہاں پر فریقوں میں سے ایک اپنی غلطی کا اعتراف کرتا ہے اور کبھی کبھار اپنے موقف کو درست مانتے ہوئے اس پر ڈٹ جاتا ہے۔ وہ رشتے جن میں غلطیوں کا اعتراف کرنے کی ذمہ داری کسی ایک ہی فریق کی ہو اور دوسرا فریق ہمیشہ مسائل میں گھرا دیکھ کے دامن جھٹک کے علیحدہ ہوجائے تو یہ رشتے میں محبت سے زیادہ خودغرضی شامل ہونے کی نشاندہی کرتا ہے، ایسی کیفیت رشتے سے لطف و محبت کے جذبات کو ختم کردیتا ہے۔


subscribe YT Channel


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Forikhabar
            
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2020 forikhabar.com All Rights Reserved