300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

ممکن ہے شہر کے ہر 10 افراد میں سے 8 افراد کورونا وائرس کا شکار بن جائیں،اسپین - Forikhabar
جمعرات‬‮   9   اپریل‬‮   2020


ممکن ہے شہر کے ہر 10 افراد میں سے 8 افراد کورونا وائرس کا شکار بن جائیں،اسپین


میڈرڈ( آن لائن )کورونا وائرس سے یورپ کے دوسرے بڑے متاثر ملک اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ کی مقامی حکومت نے کہا ہے کہ عین ممکن ہے کہ شہر کے ہر 10 افراد میں سے 8 افراد کورونا وائرس کا شکار بن جائیں۔اسپین میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے اور وہاں 20 مارچ کی دوپہر تک مریضوں کی تعداد بڑھ کر 18 ہزار سے زائد ہو

چکی تھی اور وہاں ہلاکتوں کی تعداد بھی 830 سے زائد ہوچکی تھیں۔یورپ میں گزشتہ ہفتے ایک ہی دن میں تقریبا ڈیڑھ ہزار مریض سامنے آنے کے بعد ملک میں جزوی طور پر لاک ڈاون کردیا گیا تھا تاہم بعد ازاں ملک میں مکمل طور پر لاک ڈاون کردیا گیا اور اب میڈرڈ سمیت کئی شہر سنسان پڑیہیں اور لوگوں کو گھروں میں رہنے کا کہا گیا ہے۔اگرچہ اسپین کیتمام علاقوں سے کورونا وائرس کے مریض سامنے آ رہیہیں تاہم دارالحکومت اور سب سے بڑے شہر میڈرڈ سے سامنے آنے والے مریضوں کی تعداد زیادہ ہے۔اسی حوالے سے شہر کی میئر ازابیل ڈائز ایوسو نے کہا ہے کہ شہر میں کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلنے سے پتہ چلتا ہے کہ جلد ہی شہر کے 10 میں سے 8 افراد اس وائرس کا شکار بن جائیں گے۔ میڈرڈ کی میئر ازابیل ڈائز ایوسو نے مقامی ریڈیو کو دیے گئے انٹرویو میں بتایا کہ شہر میں مقامی طور پر بھی کورونا وائرس پھیل رہا ہے اور مذکورہ وائرس کمزور مدافعتی اور کمزور نظام ہاضمہ کے افراد کو جلد شکار بنا رہا ہے۔میئر کا کہنا تھا کہ اب تک آنے والے کیسز اور ڈیٹا سے اندازہ ہوتا ہے کہ میڈرڈ کے ہر 10 میں سے 8 شہری اس وائرس کا شکار بن سکتے ہیں

اور کمزور نظام ہاضمہ اور کمزور مدافعتی نظام کے افراد اس شہر کی مجموعی طور پر کم سے کم 15 فیصد آبادی ہیں اور انہیں سب سے زیادہ خطرہ ہے۔میئر کے مطابق کورونا وائرس میڈرڈ میں مریضوں کے سامنے آنے سے قبل ہی موجود تھا اور یہ مقامی طور پر بھی پھیلا اور اب تک اس وائرس کا شکار ہونے کمزور نظام ہاضمہ اور کمزور مدافعتی نظام کے افراد کی موت 48 گھنٹوں کے اندر ہو رہی ہے


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Forikhabar
            
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2020 forikhabar.com All Rights Reserved