300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

کورونا وائرس :ورلڈ بینک 238 ملین ڈالر امداد دے گا،فردوس عاشق اعوان - Forikhabar
جمعرات‬‮   9   اپریل‬‮   2020


کورونا وائرس :ورلڈ بینک 238 ملین ڈالر امداد دے گا،فردوس عاشق اعوان


اسلام آباد( آن لائن ) وزیر اعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے ورلڈ بینک پاکستان کو 238 ملین ڈالر امداد دے گا،عوام نے عزم و ہمت، استقامت اور یکسوئی سے اس عفریت کا مقابلہ کرنا ہے عوام ہجوم والی جگہوں پر نہ جائیں۔وزیر اعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق

اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغامیں کہا کہ عوام کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں۔ چیلنج سے نبرد آزما ہونے کے لیے عوام کو مثالی نظم و ضبط کا مظاہرہ کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام نے عزم و ہمت، استقامت اور یکسوئی سے اس عفریت کا مقابلہ کرنا ہے عوام ہجوم والی جگہوں پر نہ جائیں اور ریسٹورنٹس میں بیٹھنے کے بجائے گھروں میں رہنے کو ترجیح دیں۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کورونا پر قابو پانے کے لیے ورلڈ بینک پاکستان کو 238 ملین ڈالر دے گا جبکہ پاکستان کو ایشین ڈویلپمنٹ بینک 350 ملین ڈالر کی امداد فراہم کرے گا۔انہوں نے کہا کہ قوم کی صحت کا تحفظ وزیر اعظم عمران خان کی اولین ترجیح ہے اور کسی قسم کی کوتاہی یا لاپرواہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، وزیر اعظم ذاتی طور پر ساری صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔( درانی )


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Forikhabar
            
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2020 forikhabar.com All Rights Reserved