300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

اسلامی ملک میں کوروناوائرس سے 24ڈاکٹرز جاں بحق ملک کے خفیہ ادارے نے خطرے کی گھنٹی بجادی - Forikhabar
ہفتہ‬‮   6   جون‬‮   2020


اسلامی ملک میں کوروناوائرس سے 24ڈاکٹرز جاں بحق ملک کے خفیہ ادارے نے خطرے کی گھنٹی بجادی


جکارتہ (ویب ڈیسک) انڈونیشیاء میں کورونا وائرس نے 24 ڈاکٹروں کی جانیں نگل لیں۔ ملک میں مہلک وائرس کے 218 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 2 ہزار 491 ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق مہلک کورونا وائرس کی تباہ کاریاں عالمی سطح پر جاری ہیں اور ہر گزرتا دن وائرس سے ہونے والی دلخراش اموات کی

داستان لے کر ڈھلتا ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق کورونا وائرس اب تک دنیا میں 74 ہزار سے زائد جانیں ے چکا ہے اور اس کے متاثرین کی تعداد میں دن بدن شدت آ رہی ہے۔ تازہ اعدا و شمار کے مطابق انڈونیشیا میں 24 ڈاکٹروں کی ہلاکتوں کی بھی تصدیق ہو چکی ہے۔ نئے رپورٹ ہونے والے کیسز کے بعد انڈونیشیا جنوب مشرقی ایشیا میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک بن گیا۔خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا میں کورونا سے اموات کی تعداد 209 ہو چکی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ متاثرہ افراد کی تعداد بھی اضافے کے بعد 2 ہزار 491 ہو گئی ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے نے اس سے قبل رپورٹ میں بتایا کہ انڈونیشیا میں کورونا کی وجہ سے پوری دنیا کی نسبت اموات کی شرح سب سے زیادہ نو اعشاریہ ایک ہے۔ دنیا میں اس وقت اوسطا یہ شرح پانچ اعشاریہ دو ہے۔حکومتی اعداد و شمار کے مطابق اب تک ملک میں کورونا وائرس سے 24 ہیلتھ ورکر بھی ہلاک ہو چکے ہیں۔ ماہرین کے مطابق انڈونیشیا میں دوسرے ملکوں کے مقابلے میں کم ٹیسٹنگ اور ڈاکٹروں کے پاس حفاظتی لباس کی کمی اموات میں اضافے کی بڑی وجہ ہے۔ واضح رہے کہ انڈونیشیاء کی

خفیہ ایجنسی نے حکام کو خبردار کیا ہے کہ اگلے 3 ماہ کورونا کے کیسز کی تعداد 1 لاکھ تک جا سکتی ہے۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us
Forikhabar
            
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2020 forikhabar.com All Rights Reserved