300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے کونسے مرض کی ویکسئین کام دکھا گئی؟ اعلان ہوتے ہی ہر کوئی میڈیکل سٹور پہنچ گیا - Forikhabar
ہفتہ‬‮   6   جون‬‮   2020


کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے کونسے مرض کی ویکسئین کام دکھا گئی؟ اعلان ہوتے ہی ہر کوئی میڈیکل سٹور پہنچ گیا


اسلام آباد (ویب ڈیسک) کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ٹی بی کی ویکسئین کی افادیت کا ثبوت مل گیا ، تفصیلات کے مطابق ماہرین کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ٹی بی کی ویکسئین کورونا وائرس سے بچاؤ فراہم کر سکتی ہے، آئرلینڈ کے ایک میڈیکل کنسلٹنٹ نے امریکہ کی ایک یونیورسٹی میں تحقیق کی ہے۔ بتایا گیا ہےکہ آئر لینڈ سمیت متعدد ممالک جہاں بی سی جی

ویکسئین پروگرام تھا وہاں پر کورونا وائرس سے اموات 20 فیصد تک کم رہیں۔اس حوالے سے نیویارک انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں بھی تحقیق کی گی تھی ۔ تحقیقات کے دوران جاپانی میں کم کیسز کو بھی زیر غور لایا گیا تھا ۔غور کیا گیا کہ جاپان میں وائرس کے کیس بہت کم ہے تو کیوں ہیں۔ جاپان وہ ملک ہے جہاں چین کے بعد سب سے پہلے یہ کیسز رپورٹ ہونا شروع ہوئے تھے تاہم یہاں لاک ڈاؤن نافذ نہیں کیا گیا۔ڈاکٹراوتازو کہتے ہیں کہ بی سی جی ویکسین کی وجہ سے نہ صرف ٹی بی بلکہ دیگر مختلف اقسام کے وبائی امراض سے بچاؤ کے ثبوت ملے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ محققین کی ٹیم نے ان تمام اعدادوشمار پر غور کرنا شروع کیا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایسے ممالک جو زیادہ آمدنی والے ہیں اور وہاں بی سی جی ویکسین نہیں دی جاتی ان میں امریکہ اور اٹلی شامل ہیں۔تاہم سپین ،فرانس ایران، برطانیہ اور جرمنی ایسے ممالک ہیں جہاں کئی برس قبل ویکسین دینے کی پالیسی گئی تھی۔چین میں بھی بی سی جی ویکسین پلانا ضروری ہے تاہم 1976 سے قبل وہاں یہ پالیسی لازمی نہیں تھی۔ واضح رہے کورونا وائرس نے پوری دنیا میں تباہی مچا رکھی ہے تاہم سائنسدانوں کی جانب

سے ویکسئین کی تیاری کی کوشش کی جا رہی ہے۔ جس میں پاکستان بھی کسی حدتک اپنا کردار ادا کرنے کی کوشش کرر ہا ہے۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us
Forikhabar
            
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2020 forikhabar.com All Rights Reserved