300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

سائنسدانوں نے سنگین ترین بیماریوں کی تشخیص کرنے والا کموڈ ایجاد کرلیا، اس کی خصوصیات جان کر یقین نہ آئے - Forikhabar
ہفتہ‬‮   6   جون‬‮   2020


سائنسدانوں نے سنگین ترین بیماریوں کی تشخیص کرنے والا کموڈ ایجاد کرلیا، اس کی خصوصیات جان کر یقین نہ آئے


نیویارک(ویب ڈیسک) سائنسدانوں نے سنگین بیماریوں کی تشخیص کرنے والا ایک کموڈ ایجاد کر لیا ہے جس میں ایسی خصوصیات ہیں کہ سن کر یقین نہ آئے۔ میل آن لائن کے مطابق یہ کموڈ لوگوں کے بول و براز سے پتا چلائے گا کہ انہیں کوئی بیماری لاحق ہے یا نہیں۔ اس کموڈ کے اندر ایک کیمرا نصب کیا گیا ہے جو اس کے اوپر بیٹھنے والوں کے پوشیدہ حصوں

کے پرنٹ لیتا ہے اور ان کا بھی تجزیہ کرکے بیماریوں کا پتا چلانے کی کوشش کرتا ہے۔ یہ لیور پر فنگرپرنٹ سکین کرکے اور اس کیمرے کے ذریعے لوگوں کے جسم کی تصاویر بنا کے لوگوں میں فرق کی پہچان کرے گا اور ہر شخص کی بیماریاں الگ الگ بتائے گا۔رپورٹ کے مطابق یہ حیران کن ایجاد برطانیہ کی سٹینفرڈ یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے کی ہے۔ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر سنجیو گمبھیر کا کہنا تھا کہ ”ہم جانتے ہیں کہ یہ بات سننے میں بہت عجیب لگتی ہے لیکن بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ انگلیوں کے نشانات کی طرح ہر شخص کی پشت (پوشیدہ حصے) کے پرنٹ بھی منفرد ہوتے ہیں۔ یہ کموڈ ایک ایپلی کیشن سے منسلک ہو گا جس کے ذریعے لوگوں کے بول و براز کے تجزئیے اور پرنٹس کی معلومات میڈیکل ٹیم تک منتقل ہوں گی۔ اس کے ذریعے مریضوں کی ابتدائی تشخیص ہو گی اور اگر ڈاکٹروں نے ضروری سمجھا تو کسی مریض کے مزید ٹیسٹ کروائے جا سکیں گے۔“


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us
Forikhabar
            
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2020 forikhabar.com All Rights Reserved