300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

آٹا چینی بحران کی انکوائری رپورٹ سامنے آنے پر مستعفی ہونے والے پنجاب کے سابق وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری کے صبر کا پیمانہ لبریز، کھل کر بول پڑے، ساز ش میں ملوث قوتوں کو بے نقاب کرنے کا اعلان - Forikhabar
ہفتہ‬‮   6   جون‬‮   2020


آٹا چینی بحران کی انکوائری رپورٹ سامنے آنے پر مستعفی ہونے والے پنجاب کے سابق وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری کے صبر کا پیمانہ لبریز، کھل کر بول پڑے، ساز ش میں ملوث قوتوں کو بے نقاب کرنے کا اعلان


لاہور(این این آئی)آٹا چینی بحران کی انکوائری رپورٹ سامنے آنے پر مستعفی ہونے والے پنجاب کے سابق وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری نے کہا ہے کہ انکوائری رپورٹ میں مجھ پر کوئی الزام نہیں ہے، جلد وزیراعظم عمران خان کے سامنے حقائق رکھوں گا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں سابق وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری نے اپنے استعفے سے متعلق کہا کہ انکوائری رپورٹ میں ان کی ذات پر براہ راست کوئی الزام نہیں لگایا گیا، اعلیٰ اخلاقی اقدار کی پاسداری کرتے ہوئے استعفیٰ دیا۔ سمیع اللہ چوہدری نے کہا کہ مجھ پر اپنے محکمے میں اصلاحات نہ لانے کا

الزام ہے، جلد وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کر کے اصل حقائق ان کے سامنے رکھوں گا۔ انھوں نے کہا کہ سوا سال میں چار فوڈ سیکرٹری تبدیل ہوئے، اس دوران کچھ اصلاحات متعارف کرائی گئیں اور کچھ کیلئے کوشش کی گئی۔مستعفی وزیر نے کہا کہ کچھ لوگوں کو میرا وزیر بننا پسند نہیں تھا، وقت آنے پر سازش میں ملوث قوتوں کو بھی بے نقاب کروں گا۔خیال رہے کہ 4 اپریل کو وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کی جانب سے آٹا و چینی بحران کی تحقیقاتی رپورٹ منظر عام پر لائی گئی تھی۔تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ ملک میں چینی بحران کا سب سے زیادہ فائدہ حکمران جماعت کے اہم رہنما جہانگیر ترین نے اٹھایا، دوسرے نمبر پر وفاقی وزیر خسرو بختیار کے بھائی اور تیسرے نمبر پر حکمران اتحاد میں شامل مونس الٰہی کی کمپنیوں نے فائدہ اٹھایا۔تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی نااہلی آٹا بحران کی اہم وجہ رہی۔ایف آئی اے کی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آنے کے بعد وزیر خوراک پنجاب سمیع اللہ چوہدری نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us
Forikhabar
            
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2020 forikhabar.com All Rights Reserved