300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

بریسٹ کینسر کی تشخیص کے بعد نادیہ جمیل کی پہلی سرجری کامیابسرجری کے بعد اداکارہ نے اپنے مداحوں کے لیے ایک سیلفی بھی شیئر کردی‎ - Forikhabar
ہفتہ‬‮   6   جون‬‮   2020


بریسٹ کینسر کی تشخیص کے بعد نادیہ جمیل کی پہلی سرجری کامیابسرجری کے بعد اداکارہ نے اپنے مداحوں کے لیے ایک سیلفی بھی شیئر کردی‎


بریسٹ کینسر کی تشخیص کے بعد نادیہ جمیل کی پہلی سرجری کامیابسرجری کے بعد اداکارہ نے اپنے مداحوں کے لیے ایک سیلفی بھی شیئر کردی‎کراچی (این این آئی)پاکستان کی معروف اداکارہ نادیہ جمیل نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر انکشاف کیا تھا کہ وہ بریسٹ کینسر (چھاتی کے سرطان) کا شکار ہوگئی ہیں تاہم اب سرجری کے بعد اداکارہ نے اپنے مداحوں کے لیے ایک سیلفی بھی شیئر کردی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نادیہ جمیل نے لکھا کہ ’سرجری کے بعد ٹوئٹر پر موجود میرے مداحوں کے لیے مسکراتی تصویر، آپ سب کی دعاؤں اور پیار کا شکریہ،

آپ سب کا دل بہت بڑا ہے اور میں یقیناً بہت خوش قسمت ہوں۔انہوں نے مزید لکھا کہ ’2 ہفتوں میں لمف نوڈ بائیوپسی کے کیموتھراپی اور ریڈی ایشن سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا، درد برداشت کر رہی ہوں، مضبوط ہورہی ہوں، آج کیلئے شکر گزار ہوں۔انسٹاگرام پر شیئر کردہ ایک پوسٹ میں اداکارہ نے بتایا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے انہیں ایسا لگا کہ سرجری کے لیے انہیں 6 ماہ انتظار کرنا پڑے گا، تاہم خوش قسمتی سے ہسپتال میں ان کی سرجری کے لیے ایک سلاٹ خالی ہوا۔‎اداکارہ نے مزید لکھا کہ وہ پہلے سے بہتر محسوس کر رہی ہیں اور کافی مثبت سوچ رہی ہیں۔نادیہ جمیل کے مطابق وہ اپنی صحت کا خیال رکھ رہی ہیں اور اب سے اپنی غذا پر بھی خاص توجہ دیں گی۔یاد رہے کہ نادیہ جمیل نے چند روز قبل انکشاف کیا تھا کہ گزشتہ ہفتے مجھ میں کینسر کی تشخیص ہوئی، چار روز میں دو بار علاج کے لیے جاچکی ہوں۔انہوں نے مزید لکھا تھا کہ پچھلے کچھ دنوں سے وہ اداسی، خوف، محبت، سکون، قبولیت، صبر اور شکر جیسے ملے جلے احساسات سے دوچار ہیں جب کہ اس دوران انہیں اپنے بچوں، والدین، اپنے پیاروں اور خود کے لیے ذمہ داری کا احساس بھی ہوا۔ایک اور ٹوئٹ میں نادیہ جمیل نے بتایا تھا کہ ’بریسٹ کینسر کی پہلی اسٹیج ہے اور ٹیومر کا تیسرا گریڈ، خواتین کے لیے باقاعدگی سے خود کی جانچ کروانا ضروری ہے، اگر آپ کو اپنے اندر کوئی بھی غیر معمولی کیفیت محسوس ہوتی ہے تو فوری چیک کروائیں، میں اپنی سرجری کی تاریخ کا انتظار کر رہی ہوں اور کافی مثبت ہوں، آپ بھی پریشان نہ ہوں اور اپنا بہت خیال رکھیں۔خیال رہے کہ اداکارہ نادیہ جمیل اپنے کیریئر کے ساتھ ساتھ فلاحی کاموں میں بھی بے حد سرگرم رہتی ہیں۔جہاں پاکستان میں کئی خواتین کو بچوں کو گود لینے پر سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے وہیں اداکارہ نادیہ جمیل نے دو بچوں کو گود لے کر ایک نئی مثال قائم کی تھی۔‎


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us
Forikhabar
            
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2020 forikhabar.com All Rights Reserved