300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

بل گیٹس کورونا کی ویکسین کیلئے اربوں ڈالر دینے کو تیار - Forikhabar
ہفتہ‬‮   6   جون‬‮   2020


بل گیٹس کورونا کی ویکسین کیلئے اربوں ڈالر دینے کو تیار


لندن(آن لائن)مائیکرو سافٹ کے بانی اور دنیا کی امیر ترین شخصیات میں شامل بل گیٹس کورونا وائرس ویکسین کی تیاری کے لیے اربوں ڈالر خرچ کرنے پر تیار ہیں۔برطانوی جریدے ڈیلی میل کے مطابق بل گیٹس نے انکشاف کیا کہ وہ کورونا وائرس ویکسین کی تلاش میں ہیں جس کے لیے وہ اربوں ڈالر خرچ کرنے پر تیار ہیں اور یہی وہ واحد راستہ ہے جس

سے دنیا دوبارہ نارمل ہوسکتی ہے۔بل گیٹس کہنا تھا کہ اس سلسلے میں وہ پہلے سے ہی سینٹرل فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریونٹیشن (سی ڈی سی) اور نیشنل انسٹیٹوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) سے ویکسین کی تیز تر تحقیق کے حوالے سے رابطے میں ہیں۔انہوں نے بتایا کہ سی ڈی سی اور این آئی ایچ حکام سے بھی بات چیت جاری ہے کہ کورونا وائرس ویکسین بنانے کے لیے کیسے مل کر کام کرسکتے ہیں۔اس کے علاوہ مائیکرو سافٹ کے بانی 20 ملین ڈالرز بھی امریکا اور برطانیہ کو دے چکے ہیں جس کا مقصد کورونا وائرس کے انفیکشن کے علاج میں تجویز کی جانے والی ادویات کا مطالعہ کرنا ہے


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us
Forikhabar
            
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2020 forikhabar.com All Rights Reserved