300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

شوہرنےلاک ڈائون کی وجہ سے بیوی کی کمی محسوس ہونے پر خودکشی کر لی - Forikhabar
منگل‬‮   2   جون‬‮   2020


شوہرنےلاک ڈائون کی وجہ سے بیوی کی کمی محسوس ہونے پر خودکشی کر لی


نئی دہلی( آن لائن )کورونا وائرس نے اس وقت بھارت سمیت دنیا بھر میں اپنے قدم جمائے ہوئے ہیں۔ کورونا وائرس کی وجہ سے ہی دنیا کے بیشتر ممالک میں لاک ڈاون کر دیا گیا ہے۔ عالمی ادارہ صحت نے ہی دیگر ممالک کو ہدایات جاری کی تھیں کہ وہ اپنے ملکوں میں مکمل لاک ڈائون کر دیںا ور لوگوں کو ہدایت کریں کہ وہ ایک دوسرے سے ملنے سے گریز کریں۔ کیونکہ یہی ایک واحد راستہ ہے جس سے ہم کورونا وائر س کو مزید پھیلنے سے روک سکتے ہیں۔لیکن اب بھارت میں ایک ایسا واقع پیش آیا ہے جس

نے سب کو حیران کر دیا ہے۔ 32 سالہ راکیشن نے بیوی کی کمی محسو س ہونے کی وجہ سے خودکشی کر لی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا تھا کہ راکیشن کی بیوی لاک ڈاون سے پہلے اپنے و الدین کو ملنے گئی تھی، لاک ڈاون کی وجہ سے ابھی تک واپس نہیںآ سکی۔راکیشن کو اپنی بیوی کی کمی بہت زیادہ محسوس ہو رہی تھی جس کی وجہ سیا س نے پنکھے سے لٹک کر اپنی جان دے دی۔کورونا وائرس نے اس وقت بھارت میں بھی اپنے قدم جمائے ہوئے ہیں جس کیبعد ابھی تک اس سے متاثرہ افراد کی تعداد 5700 سے زیادہ ہو گئی ہے جبکہ 166 افراد کورونا وائرس کا شکار ہو کر ہلاک ہو چکے ہیں۔ بھارت حکومت کی جانب سے بھی ملک بھر میںلاک ڈاون کر دیا گیا ہے جس کے بعد کوشش کی جا رہی ہے کہ لوگوں کو ایک دوسرے سے ملنے سے روکا جا سکے۔بھار ت میں لاک ڈاون کی وجہ سے لوگوں کو مالی مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے لیکن ابھی تک لاک ڈاون کا سلسلہ جاری ہے۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Forikhabar
            
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2020 forikhabar.com All Rights Reserved