300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

خواتین کے زیر جامہ میں جیب کیوں ہوتی ہے؟ انٹرنیٹ پر خاتون نے لڑکیوں کی مشکل حل کردی - Forikhabar
ہفتہ‬‮   6   جون‬‮   2020


خواتین کے زیر جامہ میں جیب کیوں ہوتی ہے؟ انٹرنیٹ پر خاتون نے لڑکیوں کی مشکل حل کردی


نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) انٹرنیٹ پر خواتین میں گاہے اس سوال پر بحث ہوتے دیکھی گئی ہے کہ ان کے زیرجاموں میں سامنے کی طرف جیب کیوں بنی ہوتی ہے۔ ایک بار پھر یہ سوال خواتین کی ویب سائٹ ’ممزنیٹ‘ (Mumsnet)پر ایک خاتون نے پوچھ ڈالا اور اب کی بار ایک خاتون نے یہ معمہ حل کردیاہے۔ میل آن لائن کے مطابق یہ خاتون کیلیفورنیا کی لائف

سٹائل بلاگر برٹنی ویسیئر ہیں جنہوں نے دوسری خاتون کے سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ درحقیقت یہ جیب نہیں ہوتی بلکہ زیرجامے بنانے والی کمپنیاں وقت اور پیسہ بچانے کے لیے ایک طرف سلائی نہیں کرتیں جس کی وجہ سے یہ جیب سی بن جاتی ہے۔اس خاتون کا کہنا تھا کہ ”خواتین کے زیرجاموں میں سامنے کی طرف ایسا کپڑا لگایا جاتا ہے جو نمی جذب کر لے۔ اس کپڑے کے دونوں طرف سلائی لگنی ہوتی ہے لیکن کمپنیاں ایک طرف سلائی کرتی ہیں اور دوسری طرف اسے یونہی چھوڑ دیتی ہیں۔ جس سے نہ صرف کمپنیوں کے ورکرز کا وقت بچتا ہے بلکہ اس سلائی پر آنے والے خرچ کی بچت بھی ہوتی ہے۔ “


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us
Forikhabar
            
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2020 forikhabar.com All Rights Reserved