300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

کئی ماہ کی بے چینی کے بعد پاکستان میں کرونا وائرس کے حوالے سے اچھی خبریں آنا شروع - Forikhabar
ہفتہ‬‮   6   جون‬‮   2020


کئی ماہ کی بے چینی کے بعد پاکستان میں کرونا وائرس کے حوالے سے اچھی خبریں آنا شروع


کراچی (آن لائن)سندھ میں مزید 280مریض صحت یاب ہوگئے، موزی وائرس سے نارمل زندگی کی جانب لوٹنے والوں کی تعداد 4 ہزار 489 ہوگئی ہے۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 864کورونا کے نئے کیسز آئے، کورونا کے مزید 3 مریض انتقال کرگئے، 136 مریض کی

حالت تشویشناک ہے، 4679 کورونا کے ٹیسٹ کئے جس میں 864 نئے مریض ظاہر ہوئے، ابتک 127573 ٹیسٹ کئے گئے ہیں جس میں 17241 مریض سامنے آئے، مزید 3 مریضوں کے انتقال سے مجموعی تعداد 280 ہوگئی ہے، اس وقت 12472مریض زیرعلاج ہیں، زیرعلاج 11095گھروں، 815 مراکزاور 562 اسپتالوں میں ہیں،136 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جس میں 29 وینٹی لیٹرز پر ہیں، مراد علی شاہ نے کہا کہ آج 280 مزید مریض صحتیاب ہوکر نارمل زندگی کو لوٹ گئے،صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 4489 ہوگئی ہے، 864کیسز میں 657 نئے کیسز کا تعلق کراچی سے ہیں، ضلع شرقی میں 171، ملیر میں 141 اور ضلع جنوبی 117 نئے کیسز پورٹ ہوئے، ضلع وسطی میں 94، کورنگی میں 75 اور ضلع غربی 59 مزید کیسز سامنے آئے، گھوٹکی میں 31، جیکب آباد میں 30 اور لاڑکانہ میں 21 نئے کیسز ظاہر ہوئے، سکھر میں 17، شکارپور اور قمبر-شہدادکوٹ میں 7-7 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ٹھٹھہ اور کشمور- کندھ کوٹ میں 5-5 مزید کورونا کیسز سامنے آئے، مٹیاری اور نوشہروفیروز میں 2-2 نئے کیسز ظاہر ہوئے،

وزیراعلیٰ سندھ نے عوام کو ایک بار پھر احتیاط کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں کورونا کے ساتھ رہنے کیلئے احتیاطی تدابیر سیکھنا ہونگی۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us
Forikhabar
            
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2020 forikhabar.com All Rights Reserved