300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

ہر 30 سال بعد انڈے دینے والا معجزاتی پہاڑ - Forikhabar
ہفتہ‬‮   6   جون‬‮   2020


ہر 30 سال بعد انڈے دینے والا معجزاتی پہاڑ


دنیا عجائبات اور قدرتی مناظر کا مجموعہ ہے ہر چیز احساس دلاتی ہے کہ اسے بنانے والا کوئی موجود ہےانہی میں سے ایک چین کا انڈے دینے والا پہاڑ بھی ہے جو ہر 30 برس بعد گول اور بیضوی پتھریلے انڈے نما پتھر خارج کرتی ہیں اور ماہرین اس کی وجہ جاننے کی کوشش کررہے ہیں۔ چین کے صوبہ گیاژاؤ کے علاقے قیانان بوئی میں ایک پہاڑ موجود ہے

جس کا نام چین دا یا منڈارن ہےجس نے عشروں سے ماہرینِ ارضیات کو حیرت زدہ کررکھا ہے۔ اس پہاڑی کی اونچائی 9 فٹ اور لمبائی 65 فٹ ہے اور پہاڑی کی سطح پر درجنوں پتھر گول انڈوں کی شکل میں موجود ہیں۔دھیرے دھیرے یہ انڈے مزید ظاہر ہوتے ہیں یہاں تک کہ پہاڑ سے الگ ہوکر نیچے گرجاتے ہیں۔ یہاں سے قریبی دیہات کے لوگ کہتے ہیں کہ ہر 30 سال بعد یہاں مزید انڈے بنتے ہیں۔ابتدائی اندازہ ہے کہ پوری پہاڑی سخت پتھروں پر مشتمل ہے لیکن اس کا ایک حصہ کیلشیئم کاربونیٹ کے پتھروں پر بھی مشتمل ہے جو موسمی اثرات سے گھلتے رہتے ہیں۔ پہاڑ کا یہ حصہ کیمبرین عہد سے تعلق رکھتا ہے جو 50 کروڑ سال قدیم ہے۔ تاہم ماہرین اب بھی گول پتھروں کا معمہ حل نہیں کرسکے ہیں۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us
Forikhabar
            
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2020 forikhabar.com All Rights Reserved