300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

چوہدری شجاعت حسین کا عمران خان کو بڑسرپرائز ایسا بیان دے دیا جو سب کی توجہ کا مرکز بن گیا - Forikhabar
ہفتہ‬‮   6   جون‬‮   2020


چوہدری شجاعت حسین کا عمران خان کو بڑسرپرائز ایسا بیان دے دیا جو سب کی توجہ کا مرکز بن گیا


لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ اکیلے عمران خان کی ذمہ داری نہیں ہے کہ وہ کورونا کا مقابلہ کریں، ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم بھی اپنی حفاظت خود کریں، اس قدرتی آفات سے اکیلی حکومت نہیں نمٹ سکتی،پاکستان کی تاریخ میں ایسا پہلی بار ہوا ہے لہٰذا میں سمجھتا ہوں کہ صاحب حیثیت

افراد اپنے ہمسایوں کا خیال رکھیں اور سفید پوش طبقہ کی دل کھول کر مدد کریں۔ انہوں نے کہا کہ دیہاڑی دار جب صبح روزی کمانے گھر سے نکلتا ہے تو سارا دن چوک میں کھڑے رہنے کے بعد جب اسے مزدوری نہیں ملتی تو شام کو وہ اپنے بیوی بچوں کیلئے کھانا کہاں سے لے کر جائے گا لہٰذاصاحب حیثیت افراد سے میں کہوں گا کہ وہ کم از کم دو خاندانوں کا راشن اپنے ذمہ لیں، اس سے کوئی امیر غریب نہیں ہوجائے گا۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ صوبوں کے ’’صوبیدار‘‘ اپنی کارکردگی کو اخبارات میں چھپوا کر وفاق کو تنقید کا نشانہ بناتے ہیں، ایسے سیاسی لیڈر سیاسی بیان بازی کرنے کی کوشش نہ کریں، یہ سیاسی بیان بازی کا وقت نہیں ہے، ایسا نہ ہو کہ وہ اللہ کی پکڑ میں مبتلا ہو جائیں۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ خاص طور پر میں ان لوگوں کو تنبیہ کرنا چاہتا ہوں جو لوگوں کی مجبوریوں سے فائدہ اٹھاتے ہیں اور سستی چیزیں مہنگے داموں فروخت کرتے ہیں، ایسی حرام کمائی ان کے کسی کام نہیں آئے گی۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us
Forikhabar
            
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2020 forikhabar.com All Rights Reserved