300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

گاڑی یا یوپی ایس کی بیٹری کو کس طرح خراب ہونے سے بچا سکتے ہیں فائدہ مندتحقیق آپ بھی آزماکرہزاروں روپے بچاسکتے ہیں - Forikhabar
ہفتہ‬‮   6   جون‬‮   2020


گاڑی یا یوپی ایس کی بیٹری کو کس طرح خراب ہونے سے بچا سکتے ہیں فائدہ مندتحقیق آپ بھی آزماکرہزاروں روپے بچاسکتے ہیں


پرانی بیٹری بھی کچھ پیسوں کے عوض دوکاندار خرید لیتے ہیں، سوچنے کی بات ہے کہ بیٹری تو خراب ہو چکی ہوتی ہے پھر یہ خراب بیٹری ان کے کس کام کی؟یہی اصل نقطہ ہے ۔دوکاندار خراب بیٹری خرید کر کچھ دنوں بعد نئی بیٹری کی شکل میں مارکیٹ میںدوبارہ لے آتے ہیں۔اصل میں بیٹری کبھی کمزور نہیں ہوتی، اس کا کوئی ایک سیل کمزور ہو جاتا ہے جو

تقریباََ پندرہ سو روپے میں مل جاتا ہے۔دکاندار اس کا کمزور سیل تبدیل کر کے نیا پلاسٹک کور لگاکر کسی نئے گاہک کو بیچ دیتے ہیں۔اس کام کیلئے وہ مختلف چیزیں اس میں استعمال کرتے ہیں، ایپسم سالٹ ، ڈسٹلڈ واٹر۔ ایپسم سالٹ کسی بھی میڈیکل سٹور سے آسانی کے ساتھ مل جاتا ہے ، میڈیکل سٹور والے اسے میگنیشئم سلفیٹ کے نام سے بھی جانتے ہیں اور ڈسٹلڈ واٹر کسی بھی بیٹری والی شاپ سے مل جاتا ہے۔سب سے پہلے بیٹری کے باہر والا کور تبدیل کرکے پھر ایپسم سالٹ (میگنیشئم سلفیٹ)اور ڈسٹلڈ واٹر(تیزاب)کو برابر مقدار میں حل کر لیتے ہیں۔ یعنی دو کپ میگنیشئم سلفیٹ کے اور دو کپ ڈسٹلڈ واٹر یعنی تیزاب کے کسی برتن میں مکس کر کے تھوڑا گرم کر لیتے ہیںتاکہ یہ حل ہو جائے اور پھر اس کو ٹھنڈا ہونے دیتے ہیں اس کے بعد یو پی ایس کو مکمل بند کر کے اور بیٹری کی تاریں یو پی ایس سے الگ کر کے بیٹری کے تمام ڈھکن کھول دیتے ہیں اور اگر اس میں پہلے سے پانی پورا ہے تو اتنا پانی بیٹری میں سے نکال دیتے ہیں جتنا انہوں نے محلول بنایا ہے۔اب مکس کیا ہوا محلول تمام سیلز میں برابر مقدار میں ڈالتے ہیں اور ڈھکن فوری طور پر بند کر دیتے ہیں پھر فوری طور پر

بیٹری کو یو پی ایس کے ساتھ اٹیچ کر کے چارجنگ پر لگا دیتے ہیں اس کیلئے دکاندار سات سے دس دن انتظار کرتے ہیں۔ایک ہفتے کے بعد بیٹری کی پرفارمنس بالکل پہلے جیسی ہوجاتی ہےاور آپ سے خریدی ہوئی اڑھائی تین ہزار کی بیٹری پھرسے آپ کو دس پندرہ ہزار کی بیچ دی جاتی ہے۔ اگر آپ اس فراڈ سے بچنا چاہتے ہیں تو دکاندار سے بیٹری کا سیل چیک کروائیں اور اصرار کریں کہ وہ صرف خراب سیل ہی تبدیل کرے۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us
Forikhabar
            
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2020 forikhabar.com All Rights Reserved