300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

ریسٹورنٹ میں گلاس پر لگا لیموں کا ٹکڑا کبھی غلطی سے بھی اپنے مشروب میں نہ ڈالیں کیونکہ اس میں۔۔۔ ماہرین نے سخت ترین وارننگ جاری کردی - Forikhabar
ہفتہ‬‮   6   جون‬‮   2020


ریسٹورنٹ میں گلاس پر لگا لیموں کا ٹکڑا کبھی غلطی سے بھی اپنے مشروب میں نہ ڈالیں کیونکہ اس میں۔۔۔ ماہرین نے سخت ترین وارننگ جاری کردی


نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) ریسٹورنٹس میں عموماً مشروب کے گلاس کے اوپر لیموں کا ٹکڑا لگا کر پیش کیا جاتا ہے اور بعض لوگ اسے مشروب میں ڈال لیتے ہیں لیکن اب اس لیموں کے ٹکڑے کے متعلق ماہرین نے ایسا خوفناک انکشاف کر دیا ہے کہ کوئی شخص اسے مشروب میں ڈالنا تو درکنار، گلاس کے اوپر بھی لگا نہیں رہنے دے گا۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے

مطابق امریکی ریاست ساؤتھ کیرولینا کی کلیمسن یونیورسٹی کے ماہرین نے بتایا ہے کہ ”مشروب کے گلاس پر لگا لیموں کا ٹکڑا خطرناک بیکٹیریا کا گھر ہوتا ہے کیونکہ گیلا لیموں 100فیصد خطرناک بیکٹیریا اپنے اندر جذب کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس کے برعکس خشک لیموں میں یہ شرح 30فیصد ہوتی ہے۔“ماہرین کا مزید کہنا تھا کہ ”لیموں کاٹتے وقت ہاتھوں پر جتنے بھی مضرصحت بیکٹیریا ہوتے ہیں وہ 100فیصد لیموں پر منتقل ہو جاتے ہیں اس کے علاوہ گلاس اور دیگر برتنوں سے بھی بیکٹیریا لیموں پر منتقل ہوتے ہیں اور آخرکار مشروب میں شامل ہو کر آدمی کے جسم میں چلے جاتے ہیں۔ برف بھی ہاتھوں یا دیگر سطحوں سے مس ہونے پر ان پر موجود 100فیصد بیکٹیریا اپنے اندر سمو لیتی ہے اور یہ دونوں چیزیں مشروب میں شامل ہو کر ان بیکٹیریا کو صارفین کے جسم میں داخل کر دیتی ہیں۔“


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us
Forikhabar
            
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2020 forikhabar.com All Rights Reserved