300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

سکولوں سے چھٹیاں لیکن حکومت نے اساتذہ کو اب کس کام پر لگانے کا فیصلہ کرلیا؟جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے - Forikhabar
ہفتہ‬‮   6   جون‬‮   2020


سکولوں سے چھٹیاں لیکن حکومت نے اساتذہ کو اب کس کام پر لگانے کا فیصلہ کرلیا؟جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے


لاہور( آن لائن ) پنجاب حکومت نے گھر بیٹھے اساتذہ سے گند م کی اسمگلنگ روکنے کیلئے ڈیوٹی پر مامور کر نے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ماضی میں قدرتی آفت میں امدادی کام، الیکشن اور مردم شماری کی ڈیوٹی اساتذہ دیتے رہے اور اب اساتذہ کو گندم کی اسمگلنگ روکنے پر مامور کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ حکومت پنجاب کا کہنا ہے کہ اساتذہ گندم سپلائی روکنے کے لیے بنائے گئے ناکوں پر ڈیوٹی دیں گے تاہم اساتذہ نے گندم سمگلنگ پر ڈیوٹی، روکے گئے کنوینس الاؤنس بحالی سے مشروط کی گئی ہے۔ابتدائی طور پر پنجاب کی سرحد پر

صوبوں کی وزارت خوراک نے مانیٹرنگ کے فرائض سر انجا دینا تھے تاہم اب اس میں اساتذہ کو بھی شامل کر لیا گیا ہے۔ دوسری جانب سیکرٹری جنرل پنجاب ٹیچرز یونین وحید مراد یوسفی کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کے اس فیصلے کو مسترد کرتے ہیں۔ اساتذہ کو غیر تدریسی سرگرمیوں میں نہ الجھا یاجائے۔ حکومت اساتذہ کوغیر تدریسی سرگرمیوں میں الجھا رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ حکومتی فیصلے سے اساتذہ کا وقار متاثرہ ہوگا۔ پنجاب حکومت کے اس فیصلے کو مسترد کرتے ہیں۔ چند اساتذہ کا کہنا تھا کہ ہم نے بند سفری الاؤنس کی بحالی کا مطالبہ کیا تھا جس کے جواب میں حکومت نے ڈیوٹیاں لگا دی ہیں۔ اضافی ڈیوٹی سے گھبراتے نہیں ہیں لیکن ہمیں انسداد سمگلنگ جیسے تکنیکی کام کا تجربہ نہیں۔ترجمان پنجاب حکومت نے کہا ہے کہ مشکل کی گھڑی میں حکومتی امور چلانے کیلئے تمام سرکاری ملازمین سے کام لیا جا رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ تعلیمی اداروں کی بندش کے باعث اساتذہ سے دیگر ڈیوٹیاں لے رہے ہیں۔ یہ کوئی نئی بات نہیں، پہلے بھی اساتذہ کی ڈیوٹیاں لگتی رہی ہیں۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us
Forikhabar
            
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2020 forikhabar.com All Rights Reserved